The Voice of Chitral since 2004
Tuesday, 11 August 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

وزیراعظم انسپکشن کمیشن کا چترال بونی مستوج شندور روڈ کا تفصیلی دورہ

Chitral Times

وزیراعظم انسپکشن کمیشن کا چترال بونی مستوج شندور روڈ کا تفصیلی دورہ

وزیراعظم انسپکشن کمیشن کا چترال بونی مستوج شندور روڈ کا تفصیلی دورہ

وزیراعظم انسپکشن کمیشن کا چترال بونی مستوج شندور روڈ کا تفصیلی دورہ

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز)   وزیراعظم انسپکشن کمیشن کے وائس چیئرمین مرزا عرفان بیگ نے صفدر علی (ممبر ٹیکنیکل)، قیصر الرحمٰن (ڈپٹی ڈائریکٹر)، ممبر این ایچ اے نارتھ، این ایچ اے کی تکنیکی ٹیم، کنٹریکٹر شندور روڈ اور ان کی ٹیم کے ہمراہ شندور روڈ کا تفصیلی دورہ کیا۔
وفد کے ہمراہ عبدالولی خان عابد ایڈووکیٹ، صدر مسلم لیگ (ن) لوئر چترال و کوآرڈینیٹر وزیراعظم پاکستان، بھی موجود تھے۔

دورے کے دوران سڑک کے معیار اور جاری تعمیراتی کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ نیر دیت گول سے کاری تک روڈ کے حوالے سے تکنیکی ٹیم نے وائس چیئرمین کو جامع بریفنگ دی۔

کنٹریکٹر اور این ایچ اے حکام نے یقین دہانی کرائی کہ نیر دیت گول سے کاری تک سڑک پر تعمیراتی کام رواں ماہ کے اندر شروع کر دیا جائے گا۔

عبدالولی خان عابد ایڈووکیٹ نے کاری سے ریشن تک عوامی تحفظات سے وفد کو آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ راغ کے مقام پر کلورٹ کے مسائل، کاری پل اور کوغزی پل کی عدم موجودگی عوام کے لیے مشکلات کا باعث ہیں۔
اس موقع پر انہوں نے چھ (6) نئے پلوں کی تعمیر کی تجویز بھی پیش کی، جن میں استانگول پل، موری لشٹ نالہ پل، مروئی بالا پل، مروئی پائین پل، برنس پل اور ریشن پل شامل ہیں۔

وفد نے عوام کے تحفظات کو سنجیدگی سے سنا اور وائس چیئرمین نے مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی۔

دورے کا سلسلہ بونی تک جاری رہنا تھا تاہم برنس پہنچنے پر چیئرمین وزیراعظم انسپکشن کمیشن مظفر علی رانجھا کی ویڈیو لنک میٹنگ کے باعث پروگرام میں تبدیلی کی گئی۔

وائس چیئرمین مرزا عرفان بیگ نے برنس میں  معتبراتِ کوہ سے ملاقات میں عوامی مسائل کے حل کے عزم کا اظہار کیا۔

chitraltimes pm inspection team visit shandur mastuj road 1 chitraltimes pm inspection team visit shandur mastuj road 1 chitraltimes pm inspection team visit shandur mastuj road 3 chitraltimes pm inspection team visit shandur mastuj road 2