The Voice of Chitral since 2004
Tuesday, 25 August 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

اپرچترال؛ محکمہ زراعت اپر چترال کی تاریخی کامیابی، مستوج میں پہلی مرتبہ زعفران کی کامیاب کاشت

Chitral Times

اپر چترال(نمائندہ چترال ٹائمز ) محکمہ زراعت (ایگریکلچر ایکسٹینشن) اپر چترال کی نگرانی میں اپر چترال میں پہلی بار زعفران کی کاشت کامیابی سے مکمل ہوئی ہے۔ یہ کاشت 21 ستمبر 2025 کو کی گئی تھی، جبکہ 30 اکتوبر 2025 کو فصل کی کٹائی (Harvesting) عمل میں لائی گئی۔ یہ تجربہ اپر چترال کے مرکزی مقام مستوج خاص میں کی گئی جہاں نہایت کامیاب رہی۔

محکمہ زراعت کے مطابق چترال کا موسم اور زمین زعفران کی کاشت کے لیے نہایت موزوں ثابت ہوئے ہیں۔ صرف چالیس دنوں میں حاصل ہونے والے مثبت نتائج اس بات کا ثبوت ہیں کہ زعفران کو چترال میں ایک کامیاب نقد آور فصل کے طور پر فروغ دیا جا سکتا ہے۔

محکمہ کے اہلکاروں کے مطابق آئندہ سیزن میں زعفران کی کاشت کو مزید وسعت دینے اور اسے تجارتی پیمانے پر فروغ دینے کے منصوبے زیرِ غور ہیں۔ اس کامیابی سے مقامی کسانوں کی آمدنی میں اضافہ اور علاقے میں زراعت کے ایک نئے دور کا آغاز متوقع ہے

chitraltimes zafaran kasht upper chitral mastuj 5 chitraltimes zafaran kasht upper chitral mastuj 1 chitraltimes zafaran kasht upper chitral mastuj 2