The Voice of Chitral since 2004
Wednesday, 12 August 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

سردیوں میں سوختنی دیار لکڑی کے حوالے سے چترال کے مساجدومدارس اور دیگر مراکز کو درپیش مسئلہ حل کر دیا گیا۔ امیر جماعت اسلامی 

Chitral Times

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) سردیوں میں سوختنی دیار لکڑی کے حوالے سے چترال کے مساجدومدارس اور دیگر مراکز کو درپیش مسئلہ حل کر دیا گیا ہے۔ وجیہ الدین امیر جماعت اسلامی چترال لوئر نے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ مارکیٹ میں دیار کی سوختنی لکڑی پر پابندی کے باعث مساجد و مدارس اور دیگر فلاحی اداروں کو مشکلات کا سامنا تھا۔ اس سلسلے میں ایک وفد کی صورت میں ڈپٹی کمشنر چترال لوئر سے ملاقات کرکے انہیں آگاہ کیا تھا کہ جنگلات میں بہت بڑی مقدار میں ملبے کی صورت میں جو لکڑیاں پڑی ہیں اس پر پابندی ہٹایا جایے اور عوام و الناس کو استعمال کرنے کا حق دیا جائے ۔ڈپٹی کمشنر چترال لوئر اور ڈی ایف او چترال نے خصوصی دلچسپی لیکر اس دیرینہ مسئلہ کو حل کر دیا ہے۔

ان شاء اللہ مطلوبہ لکڑی سرکاری نگرانی میں دستیاب ہوگی اور مساجد و مدارس کے منتظمین ڈی ایف او فارسٹ چترال کے نمائندہ یا ہم سے رابطہ کرکے مخصوص جگہوں سے لکڑی حاصل کر سکتے ہیں۔ امیر جماعت اسلامی نے اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر اور ڈی ایف او کا شکریہ ادا کیا ہے کہ انھوں نے عوامی مسئلے کو حل کرنے میں معاونت کی۔