The Voice of Chitral since 2004
Wednesday, 28 October 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

آغا خان ہایئر سیکنڈری سکول چترال کے زیراہتمام گلوبل اسماعیلی سوک ڈے کی تقریب

Chitral Times

آغا خان ہایئر سیکنڈری سکول چترال کے زیراہتمام گلوبل اسماعیلی سوک ڈے کی تقریب

آغا خان ہایئر سیکنڈری سکول چترال کے زیراہتمام گلوبل اسماعیلی سوک ڈے کی تقریب

آغا خان ہایئر سیکنڈری سکول چترال کے زیراہتمام گلوبل اسماعیلی سوک ڈے کی تقریب

چترال ( چترال ٹائمز رپورٹ ) آغا خان ہایئر سیکنڈری سکول سین لشٹ چترال میں ہفتے کے روز حسب سابق گلوبل اسماعیلی سوک ڈے نہایت پر عزم طریقے سے منایا گیا ۔جوکہ دو سیشنز پر مشتمل تھی۔پہلا سیشن مارننگ شفٹ ( بوائز )اور ایوننگ شفٹ (گرلز )سر انجام پائی۔اس دن کو منانے کا مقصد معاشرے میں معاشی استحکام اور غربت کا خاتمہ ،ماحولیاتی تبدیلیوں کے لئے بروقت منصوبہ بندی اور مسائل کا مقابلہ اور نوجوان نسل کو صحت وصفائی سے متعلق فکرو شعور اور آگہی دینا تھا ۔

اس حوالے سے ایک پروقار تقریب آغا خان ہایئر سیکنڈری سکول چترال کے مین ہال میں منعقد کی گئی ۔ اس تقریب کے مہمان مقرر بیرون ملک ریسرچ اسکالر آکسفورڈ یونیورسٹی عبد الوحید تھے اور صدارت کے فرائض پرنسپل آغا خان ہایئر سیکنڈری سکول چترال طفیل نواز نے سر انجام دی ۔ اس پر رونق تقریب میں سکول طالبات کے علاوہ ا سماعیلی گرلز گائیڈ کے ڈائریکٹر سمیت دیگر اراکین نے شرکت کیں ۔

پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن پاک اور نعت رسول سے ہوا ۔ اس کے بعد فیکلٹی ممبر فراز خان نے گلوبل اسمعیلی سوک ڈے کی اعراض و مقاصد پر گفتگو کی ۔ پرنسپل آغا خان ہایئر سیکنڈری سکول چترال طفیل نواز نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور گلوبل اسمعیلی سوک ڈے کے مقاصد و ثمرات پر مفصل رشنی ڈالی۔ اس کے بعد سکول کی ہونہار طالبات نے مختلف تخلیقی سرگرمیوں کے ذریعے اسمعیلی سوک دن کی اہمیت کو اجاگر کرنے کی کوشش کی ۔

اس موقع پر مہمان مقرر عبد الوحید خان نے ویڈیو لنک کے ذریعے انتہائی جامع انداز میں ماحولیاتی، تبدیلیوں پر سیر حاصل اور پر مغز گفتگو فرمائی ۔ انھوں نے حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے ماحولیاتی آلودگی خصوصاً آبی آلودگی کے حوالے کہا کہ ہماری ماحولیات کے حوالے سے ہماری لاپرواہی دنیا کے لئے خطرہ بنتی جارہی ہے اگر بر وقت حکمت عملی نہیں اپنائی گئی، تو مستقبل قریب میں مختلف جزائر میں بسنے والے نباتات و حیوانات اور انسانی زندگیوں کے لئے یقینی خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔

اسی طرح یہ تقریب اسی عہدوپیماں اور دعائیہ کلمات پر احتتام پذیر ہوئی کہ ہمیں اپنے سماجی ، معاشی اور ماحولیاتی تبدیلیوں کے لئے از خود کمربستہ ہو نے کی ضرورت ہے ۔ اور جدید تقاضوں کے تحت مستقبل کے لئے احسن منصوبہ بندی اور عملی تحریک میں نوجوان نسل کو بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے۔

chitraltimes akhss ismaili civic day celebration 4

chitraltimes akhss ismaili civic day celebration 3

chitraltimes akhss ismaili civic day celebration 2