The Voice of Chitral since 2004
Thursday, 25 June 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

قاری فیض اللہ چترالی کا بونیر کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ، متاثرین میں نقد امداد اور مکانات کی تعمیر کا افتتاح

Chitral Times

بونیر (نمائندہ چترال ٹائمز ) ممتاز سماجی و دینی شخصیت قاری فیض اللہ چترالی نے آج خیبر پختونخوا کے ضلع بونیر کے سیلاب سے متاثرہ مختلف علاقوں کا دورہ کیا، اس موقع پر انہوں نے سیلاب متاثرہ خاندانوں میں نقد امداد تقسیم کرنے کے ساتھ مختلف مقامات پر متاثرہ افراد کیلئے گھروں کی تعمیر کے منصوبوں کا بھی افتتاح کیا۔

قاری فیض اللہ چترالی اپنے وفد کے ہمراہ سب سے پہلے ضلع بونیر کے دور دراز علاقے گوکند پہنچے، جہاں انہوں نے ڈیڑھ سو متاثرہ افراد میں نقد امداد تقسیم کی۔ اس موقع پر انہوں نے سیلاب کے دوران والدین کو کھونے والے یتیم بچوں کے ساتھ خصوصی ملاقات کی اور ان کے سر پر دست شفقت رکھا اور نقد تعاون پیش کیا۔

بعد ازاں قاری فیض اللہ چترالی پیر بابا بازار میں جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی امدادی کیمپ پہنچے، جہاں جمعیت علمائے اسلام کے سینئر رہنما مفتی فضل غفور نے ان کا پرتپاک استقبال کیا، اس موقع پر قاری فیض اللہ چترالی نے مفتی فضل غفور کے پروجیکٹ کے تحت سیلاب متاثرہ ایک یتیم بچی کے لیے تیار کیے جانے والے پہلے گھر کا افتتاح کیا، اس موقع پر قاری صاحب نے مفتی فضل غفور کو بھی ان کے پروجیکٹ کیلئے خطیر رقم پیش کی۔

قاری فیض اللہ چترالی نے بعد ازاں “اپر ہینڈ آرگنائزیشن” کے تحت جاری “چھت کا تحفہ” پروجیکٹ کے پہلے گھر کی تعمیر کا افتتاح بھی کیا، جو سیلاب سے متاثرہ ایک خاندان کے لیے بنایا جا رہا ہے۔ یہ منصوبہ چترال کے نوجوان سماجی کارکن مولانا فضل ودود چترالی کی کاوش ہے۔

اس موقع پر جمعیت علمائے اسلام لوئر چترال کے امیر مولانا عبدالرحمن اور شاہی مسجد چترال کے خطیب مولانا خلیق الزمان کاکاخیل بھی قاری فیض اللہ چترالی کے ہمراہ موجود تھے۔

chitraltimes qari faizullah chitrali buner visits 0

chitraltimes qari faizullah chitrali buner visits 2

chitraltimes qari faizullah visit buner flood affected area