The Voice of Chitral since 2004
Monday, 9 November 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

جماعت اسلامی کے رکن صلاح الدین کا پاکستان پیپلزپارٹی میں باقاعدہ شمولیت کااعلان

Chitral Times

جماعت اسلامی کے رکن صلاح الدین کا پاکستان پیپلزپارٹی میں باقاعدہ شمولیت کااعلان

جماعت اسلامی کے رکن صلاح الدین کا پاکستان پیپلزپارٹی میں باقاعدہ شمولیت کااعلان

چترال ( نذیر حسین شاہ)گذشتہ روزپی پی پی کے نامزاداُمیدواربرائے قومی اسمبلی این اے ون چترال سے سلیم خان اورپی کے ون سے حاجی غلام محمدکے یوسی ارندواورشیشی کوہ کے دورے کے موقع پرجماعت اسلامی کے رکن کسان کونسلروی سی شیشی کوہ صلاح الدین اورارندوسے مسلم لیگ (ن)ذاہداللہ ارندواپنے برادری سمیت پاکستان پیپلزپارٹی میں باقاعدہ شمولیت کااعلان کردیا۔ اس موقع پرسلیم خان اورحاجی غلام محمدنے انہیں پی پی پی کے کیپ اورہارپہناکرخوش آمدید کہا۔شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نامزداُمیدوارسلیم خان اورحاجی غلا محمدنے کہاکہ ذوالفقار علی بھٹو شہید کا یہ مشن آج بھی پی پی پی جاری رکھے ہوئے ہے چنانچہ بے سہارا اور غریب خاندانوں کو ہماری حکومت نہ ہونے کے باوجود بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت امداد فراہم کی جارہی ہے۔ یہ اعزاز بھی پاکستان پیپلز پارٹی کو حاصل ہے کہ اس نے تاریخ میں پہلی مرتبہ اتنی بڑی تعداد میں بے سہارا اور غریب خاندانوں کو ایک خاص پروگرام کے تحت مالی امداد فراہم کرکے انہیں زندہ رہنے کا حوصلہ بخشا ہے۔انہوں نے آنے والے الیکشن میں پی پی پی چترال کے دونوں نشستوں سے کامیاب ہوکرپسمائدہ علاقوں کی تمام مسائل کرنے کی ترجیحی بنیادوں پرکوشش کریں گے۔اس موقع پرعلاقے کے عمائدین اورپارٹی جیالوں نے پی پی پی کوبھاری اکثیرت سے کامیاب کرنے کی عہدکی۔
ppp chitral 4