یوم آزادی کے موقع پر چترال کے عوام اور تاجر برادری شہر کو ذیادہ سے ذیادہ سجانے کا اہتمام کرے تاکہ اس عظیم دن کو شایان شان طریقے سے منایاجاسکے۔ شاہی خطیب مولانا خلیق الزمان
چترال (نمائندہ چترال ٹائمز ) چترال کے معروف عالم اور شاہی جامع مسجد چترال کے خطیب مولانا خلیق الزمان نے شاہی مسجد میں نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مملکت خداداد پاکستان خالصتاً اسلامی اور نظریاتی ریاست ہے جس کی بنیاد کلمہ طیبہ پررکھی گئی تھی اور اس بنا پر پاکستان سے محبت اس میں رہنے والے مسلمانوں پرلازم ہے جبکہ حب الوطنی کو ایمان کا جز قرار دیا گیا ہے۔
انہوں نے 14اگست کو یوم آزادی کے حوالے سے کہاکہ اس دن ہمیں بھر پور کوشش کرکے اس دھرتی سے اپنی محبت اور عقیدت کا بھر پور اظہارکرنا ہے تاکہ نئی نسل کو اپنی آباواجداد کی عظیم قربانیوں اور جدوجہد کے بارے میں ذیادہ سے ذیادہ آگاہی ہو جنہوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر اس ملک کو حاصل کیا تھا۔
انہوں نے کہاکہ چترال کے عوام اور تاجر برادری پر زور دیا کہ وہ اس دن شہر کو ذیادہ سے ذیادہ سجانے کا اہتمام کرے تاکہ اس عظیم دن کو شایان شان طریقے سے منایاجاسکے جس دن برصغیر پاک وہند کے مسلمانوں نے شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کی اُ س خواب کو شرمندہ تعبیر ہوتے ہوئے دیکھا تھا جو مسلمانوں کے لئے الگ وطن سے متعلق تھا۔ مولانا خلیق الزمان نے کہاکہ یوم آزادی ہمارے لئے تجدید عہد کا دن بھی ہے کہ ہم اپنے بزرگوں کی قربانیوں سے حاصل شدہ اس مملکت خداداد کو بالکل اسی طرز پر تعمیر کریں جس کے لئے یہ وجود میں آیا تھا اوریہ ایک طرف اسلام کا قلعہ ثابت ہو تو دوسری طرف تعمیر وترقی کی راہ میں یہ اوج کمال کو پہنچ جائ

