اظهار شکر گذاری ۔ ڈاکٹر میربایض خان
میرگلاب خان مرحوم جو هم سب بهائیوں سے عمر میں بڑے تهے گذاشته هفتے مختصر علالت کے باعث انتقال کر گئے- وه ایک ساده مزاج انسان تھا اور 88 سال کی عمر تک صحتمند زندگی گذاری- همارے فیملی میں اپنی زندگی کی دوران مرحوم هماری لیے ایک بڑا بهائی هونے کے ساته اسکا ایک پدرانه حیثت تهی کیونکه وہ 6 بهائیوں میں اکیلا 15 سال کا تها کہ همارے والد 1948 مین کشمیر کی آزادی کی جنگ سے واپسی کے مختصر عرصے کے بعد انتقال کر گیے – وه پرنس برهان الدین کے پلاٹون کمانڈ میں کننگ ونگ کا حصه تها اس لیے گاؤں والے اس کو توپخانه کے نام سے یاد کرتے هیں اور اس کی علالت کو بهی اس مشکل ذمه داری کے نتیجے سے منسوب کرتے هیں-
اگرچه مرحوم میرگلاب خان کوئی نمایان شخصیت نهی رها هے اور موغ سے باهر سماجی، سیاسی اور کمیونٹی سطح پرکم لوگ انکو جانتے نهے پهر بهی اس کے انتقال پر چترال کے دور و دراز علاقون سی مختلف شعبۀ زندگی سے تعلق رکهنے والے لیڈرز مرحوم کے روح کے ایصال ثواب کے لیے بڑی تعداد میں فاتحه خوانی کی اور همارے اھل خانہ کے ساتھ اظهار همدردی کی اس کے لیے هم اپنی طرف سے اور اپنی پوری فیملی کی طرف سے ان سب کا شکریا آدا کرنا اپنا فرض سمجتهے هیں.
هم سب سی پهلے اسماعیلی امامت کے اداروں کے ماضی اور حال کے لیڈرز کا دل سے شکریا ادا کرتے هیں که انهوں نے تشریف لاکر هماری دلجوئی کی اور عزت افزائی فرمائی- اس کے ساتھ هم ان لیڈرز کا ممنون هیں جن کا تعلق پبلک، پرئیوٹ اور کمیونٹی سے هے که انهون نے اپنی گوناگون مصروفیات سے وقت نکالا اور اپنی همدردی کا اظهار کیا-
اس مشکل اور جذباتی لمحے میں ان تمام کا هم مشکور هیں که انهون نے مرحوم میرگلاب خان کے تجهیز و تکفین اور چراغ روشن رسم میں شرکت کی اور هماری فیملی کو حوصله دیا-
آخر مین هم ملک کے اندر اور باهر کے ملکوں میں کئی جماعتخانون میں مرحوم کے روح کے لیے روحانی دعا کا احتمام کیا- ان جماعتخانون کے لیڈرشب اور روحانی دعا میں شرکاء کا بهی دل کی گهرائیوں سے شکریا ادا کرتے هیں-
هماری دعا هے که الله تبارک و تعالی آپ سب کو اور آپکی فیملیز کو اپنے حفظ و امان میں رکهے-
