The Voice of Chitral since 2004
Wednesday, 28 October 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

پشاور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو این اے ون چترال پر ضمنی الیکشن سے روک دیا

Chitral Times

پشاور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو این اے ون چترال پر ضمنی الیکشن سے روک دیا

پشاور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو این اے ون چترال پر ضمنی الیکشن سے روک دیا

پشاور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو این اے ون چترال پر ضمنی الیکشن سے روک دیا

پشاور(نمائندہ چترال ٹائمز) پشاور ہائیکورٹ نے نااہلی کے خلاف درخواست پر الیکشن کمیشن کو این اے ون چترال پر ضمنی الیکشن سے روک دیا۔پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس سید ارشد علی اور جسٹس ڈاکٹر خورشید اقبال نے چترال این اے 1 سے سابق ممبر قومی اسمبلی عبداللطیف چترالی کی نااہلی کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کی۔عدالت نے اٹارنی جنرل آف پاکستان اور الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ہدایت کی کہ این اے ون چترال کی سیٹ پر اس درخواست پر فیصلے تک الیکشن کمیشن ضمنی الیکشن کا انعقاد نہ کیا جائے۔

دوران سماعت وکیل درخواست گزار معظم بٹ ایڈووکیٹ نے دلائل دیئے کہ درخواست گزار این اے 1 چترال سے ممبر قومی اسمبلی منتخب ہوئے، سپیکر قومی اسمبلی نے بغیر کسی نوٹس الیکشن کمیشن کو نااہلی کیلئے ریفرنس بھیجا جس میں کہا ہے کہ انسداد دہشت گردی عدالت نے درخواست گزار کو 10 سال سزا سنائی ہے، ان کو نااہل قرار دیا جائے۔

وکیل نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے ہمیں نوٹس دیا اور بغیر سنے، بغیر کسی پراسس کے درخواست گزار کو نااہل کیا، الیکشن کمیشن نے چترال این اے 1 کی سیٹ کو خالی قرار دیا ہے، قانون کے مطابق الیکشن کمیشن کو ریفرنس جاتا ہے تو 90 دنوں میں انہوں نے اس پر فیصلہ کرنا ہوتا ہے۔وکیل درخواست گزار معظم بٹ کا کہنا تھا کہ انسداد دہشت گردی عدالت نے درخواست گزار کی غیر موجودگی میں فیصلہ سنایا اور ہم نے سزا کے خلاف اپیل بھی دائر کی ہے۔عدالت نے الیکشن کمیشن کو این اے ون چترال کی سیٹ پر ضمنی الیکشن سے روکتے ہوئے سماعت 20 اگست تک ملتوی کر دی۔

پی ٹی آئی اسمبلیوں سے استعفوں یا بائیکاٹ پر غور کرے گی، بیرسٹر گوہر

اسلام آباد(سی ایم لنکس)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی نے کہا ہے گزشتہ روز کے فیصلے سے دھچکا لگا پی ٹی آئی اسمبلیوں سے استعفوں یا بائیکاٹ پر غور کرے گی۔چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے گزشتہ روز اے ٹی سی فیصل آباد کی جانب سے پی ٹی آئی قیادت کو سزاؤں کے فیصلے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز کے فیصلے سے تحریک انصاف کو دھچکا لگا۔ پی ٹی آئی اسمبلیوں سے استعفوں یا بائیکاٹ پر غور کرے گی۔بیرسٹر گوہر نے کہا کہ اس سے پہلے ہی ہم سے 77 نشستیں چھین لی گئی تھیں۔ ذین قریشی کو بری کرنے کا کوئی خاص سیاسی مقصد نہیں ہوسکتا۔ ان کے خلاف شواہد نہیں تھے، لیکن شواہد تو باقیوں کے خلاف بھی نہیں تھے۔چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے مزید کا کہ 5 اگست کو بانی عمران خان کی کال پر پورے ملک سے لوگ نکلیں گے۔ جہاں جو لیڈر شپ موجود ہے، وہی لیڈ کرے گا۔انہوں نے کہا کہ ہمارا احتجاج پْر امن ہوگا۔ میں بونیر جاؤں گا اور وہاں احتجاج کو لیڈ کروں گا۔ وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور اور محمود خان اچکزئی بھی احتجاج کو لیڈ کریں گے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز فیصل آباد میں انسداد دہشتگردی کی عدالت نے پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت کو 9 مئی کیسز میں 10 سال قید کی سزائیں سنائی تھیں۔تحریک انصاف نے اے ٹی سی کے اس فیصلے پر فوری ردعمل دیتے ہوئے ان سزاؤں کو ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کیا تھا۔