The Voice of Chitral since 2004
Thursday, 29 October 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

صوبہ خیبرپختونخوا کو وسط ایشیائی ممالک تک تجارتی سرگرمیوں کو فروغ دیکر ملکی اقتصادی ترقی کو یقینی بنایا جا سکتا ہے۔ گورنر فیصل کریم کنڈی

Chitral Times

صوبہ خیبرپختونخوا کو وسط ایشیائی ممالک تک تجارتی سرگرمیوں کو فروغ دیکر ملکی اقتصادی ترقی کو یقینی بنایا جا سکتا ہے۔ گورنر فیصل کریم کنڈی

صوبہ خیبرپختونخوا کو وسط ایشیائی ممالک تک تجارتی سرگرمیوں کو فروغ دیکر ملکی اقتصادی ترقی کو یقینی بنایا جا سکتا ہے۔ گورنر فیصل کریم کنڈی

صوبہ خیبرپختونخوا کو وسط ایشیائی ممالک تک تجارتی سرگرمیوں کو فروغ دیکر ملکی اقتصادی ترقی کو یقینی بنایا جا سکتا ہے۔ گورنر فیصل کریم کنڈی

پشاور ( نمائندہ چترال ٹائمز ) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا اپنے جغرافیائی محلِ وقوع، ثقافتی ورثے اور قدرتی وسائل کی بدولت علاقائی تجارت کا قدرتی مرکز ہے،ہمارا صوبہ قدرتی وسائل سے مالا مال اور یہاں کے عوام محنتی اور ہنر مند ہیں،صوبہ کو وسط ایشیائی ممالک تک تجارتی سرگرمیوں کو فروغ دیکر ملکی اقتصادی ترقی کو یقینی بنایا جا سکتا ہے،سرمایہ کاری اور تجارت کو فروغ دینے کیلئے پر عزم ہیں، دنیا تجارت کیطرف جا رہی ہے، ہم نے بھی تجارتی راستوں کو ہموار کرنا ہے۔

ان خیالات کا اظہارانہوں نے منگل کے روز گورنر ہاؤس پشاور میں خیبر پختونخوا کی پڑوسی ممالک اور وسط ایشیاء ممالک تک تجارتی استعداد کے عنوان سے منعقدہ کانفرنس سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔کانفرنس میں وسط ایشیائی ممالک کے سفراء،ایران اور افغانستان کے قونصل جنرلز، خیبر چیمبر کے صدر، ڈائریکٹر TDAPپشاور، چیئرمین جیمالوجیکل انسٹیٹیوٹ پشاور اور یونائیٹڈ بزنس گروپ کے ایس ایم تنویر سمیت بزنس کمیونٹی نے شرکت و خطاب کیا۔

کانفرنس میں مقررین نے خیبرپختونخوا کی تجارتی انتہائی استعداد اورصوبہ میں تجارتی راہداریوں کے فوری استعمال سے متعلق اپنے خیالات اور تجاویز پیش کیں۔گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کانفرنس میں ازبکستان، آذربائیجان، ترکمانستان اورقازقستان کے سفارتی عملہ، ایران اور افغانستان کے قونصل جنرلزسمیت ملک بھر کی بزنس کمیونٹی کو گورنر ہاؤس آمد پر خوش آمدیدکہااوراس اہم موضوع پر کانفرنس کے انعقاد پر خیبر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور TDAP انتظامیہ کو مبارکباد پیش کی۔انہوں نے کہاکہ آج کی کانفرنس صوبہ کی اقتصادی ترقی کیلئے تجارتی راہداریوں کے مواقع پیدا کرنے سے متعلق ایک اہم سنگ میل ہے،خیبر چیمبر سمیت تمام بزنس کمیونٹی ملک کی اقتصادی و تجارتی ترقی کے سفیر ہیں، وسط ایشیاء ممالک تک کراس بارڈرز ٹریڈ صرف خیبرپختونخوا نہیں بلکہ پاکستان کا بہترین مستقبل ہے،ہم سب کا مشترکہ مقصد ملکی اقتصادی ترقی یقینی بنانا ہے،

فیصل کریم کنڈی نے کہاکہ خیبر پختونخوا صوبہ وسط ایشیائی ممالک تک تجارتی لحاظ سے گیٹ وے کی حیثیت رکھتا ہے، صوبہ کی تمام سرحدوں سے تجارت بڑھانے اور تجارتی سہولیات کی فراہمی کیلئے عملی اقدامات اٹھانے ہوں گے۔گورنر نے صوبے کی معدنیات، سنگ مرمر، شہد، قیمتی پتھروں، آئی ٹی اور زراعت کے شعبوں کو عالمی برآمدات کے لیے موزوں قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان شعبوں میں سرمایہ کاری، معیار اور برانڈنگ پر توجہ دے کر صوبے کو تجارتی قوت بنایا جا سکتا ہے۔گورنر نے کہا کہ تجارتی مشنز کو بیرون ملک خیبر پختونخوا کی مصنوعات اور امکانات کو اجاگر کرنا ہوگا تاکہ سرمایہ کاروں کو راغب کیا جا سکے۔تقریب کے اختتام پر گورنرنے غیرملکی سفیروں، سفارتی عملہ سمیت بزنس کمیونٹی میں خیبرچیمبرکی جانب سے شیلڈز بھی پیش کیں۔#

chitraltimes governor kp faisal karim kundi addresing neighboring countries trade confrence 1

گورنر ہاؤس پشاور میں سپیشل ایبیلیٹیز ڈویلپمنٹ ایسوسی ایشن (SADA) فاؤنڈیشن اور ایکولی ایبل تنظیم کے زیر اہتمام معذور افراد میں روزگار فراہمی کیلئے چیک تقسیم کرنیکی تقریب

پشاور ( نمائندہ چترال ٹائمز ) گورنر ہاؤس پشاور میں منگل کے روز سپیشل ایبیلیٹیز ڈویلپمنٹ ایسوسی ایشن (SADA) فاؤنڈیشن اور ایکولی ایبل تنظیم کے زیر اہتمام معذور افراد میں روزگار فراہمی کیلئے چیک تقسیم کرنیکی تقریب ”صدائے روزگار پروگرام پاکستان” منعقد ہوئی. گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے تقریب میں بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی. تقریب میں صدا فاونڈیشن کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر خورشید عالم، پراجیکٹ منیجر محمد بلال، ڈسٹرکٹ کوارڈینیٹر مردان عرفان اللہ، کوارڈینیٹر ثمرباغ دیر لعل منیر، فضل حسین، معذور افراد، ان کے والدین، سماجی کارکنان اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ تقریب میں گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ادارے کی جانب سے 50 معذور افراد میں باعزت روزگار شروع کرنے کیلئے مالی معاونت کے چیکس تقسیم کیے۔

اس موقع پر صدا فاونڈیشن کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پرویز عالم نے گورنر کو بتایا کہ فاونڈیشن خصوصی افراد کے حقوق تحفظ اور معذور مرد و خواتین کو خودمختار بنانے اور باعزت روزگار فراہم کرنے کیلئے سرگرم عمل ہے. 1000 معذور افراد کو روزگار دینے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے جبکہ ابھی 268 افراد کو روزگار فراہم کیا گیا ہے اور آج مزید 50 معذور افراد کو روزگار کی فراہمی کیلئے مالی معاونت کے چیکس دیے گئے. گورنر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدا فاؤنڈیشن کی دو دہائیوں پر محیط خدمات کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا کہ وہ معذور افراد کی میزبانی کو اپنے لیے اعزاز سمجھتے ہیں۔گورنر کا کہنا تھا کہ آج کی تقریب صرف امدادی چیکس کی تقسیم تک محدود نہیں بلکہ یہ ایک پیغام ہے کہ ہمارا معاشرہ معذور افراد کے ساتھ کھڑا ہے۔گورنر نے کہا کہ معذور افراد معاشرے کا باہمت اور باوقار حصہ ہیں جنہیں خصوصی توجہ، عزت اور مواقع فراہم کرنا ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔ معذور افراد منفرد صلاحیتوں کے مالک ہوتے ہیں، اگر ان افراد کو موقع، اعتماد اور احترام دیا جائے تو وہ دنیا کو حیران کر سکتے ہیں۔

گورنر فیصل کریم کنڈی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ بطور گورنر نہ صرف ان باہمت افراد کے ساتھ کھڑے ہیں بلکہ ان کی جدوجہد میں ان کے شانہ بشانہ ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ گورنر ہاوس کے دروازے معذور افراد سمیت معاشرے کے ہر محروم طبقے کے لیے ہمیشہ کھلے ہیں۔ آخر میں خصوصی افراد کی خدمت میں مصروف شخصیات میں تنظیم کی جانب سے سرٹیفیکیٹس بھی تقسیم کیے گئے. اس موقع پر گورنر خیبرپختونخوا کو تنظیم کی جانب سے یادگاری شیلڈ بھی دی گئی۔#

chitraltimes governor kp faisal kundi giving awa cheques to disable person on business