The Voice of Chitral since 2004
Wednesday, 26 August 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

قومی سطح پر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کو ماہانہ 25 ہزار روپے وظیفہ دے رہے ہیں جبکہ بین الاقوامی کھیلوں میں گولڈ میڈل حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کو 50 ہزار ماہانہ وظیفہ دیں گے۔وزیراعلیٰ 

Chitral Times

پشاور ( نمائندہ چترال ٹائمز ) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کے نوجوانوں میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے، ان باصلاحیت نوجوانوں کو کھیلوں کے مواقع فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔ ہم نے حکومت سنبھالتے ہی کھیلوں اور کھلاڑیوں پر سرمایہ کاری شروع کی ہے جس کے نتائج خیبر پختونخوا کے کھلاڑیوں کی قومی و بین الاقوامی سطح پر ہونے والے مقابلوں میں جیت کی صورت میں سامنے آرہے ہیں۔ قومی سطح پر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کو ماہانہ 25 ہزار روپے وظیفہ دے رہے ہیں جبکہ بین الاقوامی کھیلوں میں گولڈ میڈل حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کو 50 ہزار ماہانہ وظیفہ دیں گے۔ گذشتہ ایک سال کے دوران ہم نے کھیلوں کے بہت ایونٹس منعقد کیے ہیں کیونکہ جب تک کھیلوں کے ایونٹس نہیں ہونگے ٹیلنٹ سامنے نہیں آئے گا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کے روز نشتر ہال پشاور میں محکمہ کھیل خیبرپختونخوا کے زیر اہتمام خیبرپختونخوا سپورٹس ہیروز ایوارڈز کی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صوبائی کابینہ اراکین سید فخر جہاں، پختون یار خان، میجر (ر) محمد سجاد، اراکین صوبائی اسمبلی، کھلاڑیوں، انکے اہل خانہ اور محکمہ کھیل کے حکام بھی تقریب میں شریک ہوئے۔ وزیر اعلیٰ نے کھیلوں کے مختلف مقابلوں میں قومی اور بین الاقوامی سطح پر نمایاں پوزیشنز حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں ایوارڈز تقسیم کیے۔ وزیر اعلیٰ نے قائد اعظم بین الصوبائی گیمز 2024 میں اول پوزیشن لینے والے کھلاڑیوں میں ماہانہ وظائف کے چیکس بھی تقسیم کیے۔ وزیر اعلیٰ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ تقریب کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی اور ان کی کارکردگی کے اعتراف میں منعقد کی گئی ہے۔

ایوارڈ وصول کرنے والے یہ کھلاڑی ہماری پہچان اور ہمارا فخر ہیں کیونکہ ان کھلاڑیوں نے قومی اور بین الاقوامی سطح پر صوبے کا نام روشن کیا۔ وزیر اعلیٰ نے مزید کہا کہ بہت سارے کھیلوں میں خیبر پختونخوا کی شاندار تاریخ ہے،صوبائی حکومت کھیلوں کے موجودہ انفراسٹرکچر کو بین الاقوامی معیار کے مطابق بہتر کرنے کے لئے اقدامات کر رہی ہے،ہم تحصیل کی سطح پر اسپورٹس گراو ¿نڈز کے قیام پر کام کر رہے ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے کھلاڑیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کھیل انسان میں مقابلے کا جذبہ پیدا کرتے ہیں، ہار جیت کھیل کا حصہ ہوتا ہے، کھلاڑی یا جیت جاتا ہے یا سیکھ جاتا ہے۔ سپورٹس میں ٹیکنیک اور فٹنس بہت ضروری ہوتی ہیں اس سے بھی زیادہ اہم اعصابی قوت کا مضبوط ہونا ہے،جیتتا وہ ہے جس کے اعصاب مضبوط ہوتے ہیں۔ عمران خان ہمیشہ کہتے ہیں ہارتا وہ ہے جو ہار مان لیتا ہے، جو ہار نہیں مانتا وہ جیت جاتا ہے۔

chitraltimes cm kp distribution trophy among youth 2

chitraltimes cm kp distribution trophy among youth 1