چترال (نمائندہ چترال ٹائمز)اتوار اور پیر کی درمیانی شب اپر چترال کی وادی یارخون میں موسلادھار بارشوں نے میرگرام نمبر 2کے گاؤں ارکھان میں تباہی مچادی اوردرجنوں گھروں کو شدید نقصان پہنچادیا جبکہ خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان لاحق ہونے کی اطلاع ابھی تک موصول نہیں ہوئی کیونکہ خطرے کے پیش نظر گاؤں کے باشندے محفوظ مقام پر منتقل ہوگئے تھے۔ متاثرہ گاؤں کے باشندو ں کے مطابق مال مویشیوں کی کثیر تعداد سیلابی ریلے کے نذر ہوگئے کیونکہ جان بچانے کی خاطر مال مویشیوں کو محفوظ مقام پر منقل نہ کئے جاسکے تھے۔
سیلاب کے ریلے گندم کے فصلوں اور باغات کو وسیع پیمانے پر نقصان پہنچائی جبکہ گندم کے فصل کی کٹائی میں چنددن ہی باقی رہ گئے تھے۔ چند دن قبل یارخون لشٹ میں دریائے یارخو میں اونچے درجے کے سیلاب نے نشیبی علاقوں میں تباہی برپا کیا تھا۔ اسی طرح دریائے یارخون کے بپھرے ہوئے موجوں نے بونی کے قریب واقع جنالی کوچ میں بھی کی ایکڑ زرعی زمینات کو بہالے گئی ہے جن پر گندم کا فصل ابھی پک کر تیار ہوگئی تھی۔ اسی طرح دریائے چترال ایک بار پھر طغیانی آگئی ہے جس سے لویر چترال کے ایون سمیت دیگر نشیبی علاقے دریا بردگی کے خطرات سے دوچار ہیں۔دریں اثنا بالیم لاسپور میں بھی سیلابی ریلے نے کھڑی فصلوں اور باغات کو نقصان پہنچا دیا ہے،

