شندور پولو فیسٹیول کے فاتح چترال اے ٹیم کے کھلاڑیوں کا وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سے ملاقات، ہر کھلاڑی کو اعلیٰ نسل کے گھوڑے خریدنے کے لیے 12 لاکھ روپے کا چیک دیا گیا
پشاور ( نمائندہ چترال ٹائمز ) وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور سے شندور فائنل جیتنے والی چترال اے ٹیم کی کھلاڑیوں نے ملاقات کی، وزیر اعلیٰ کی جانب سے چترال ٹیم کو کامیابی پر مبارکباد دی گئی ، اور چترال کی روایتی پولو کے فروغ اور سہولیات کی فراہمی پر تفصیلی گفتگو کی ، وزیراعلی نے شندور و چترال پولو گراؤنڈز کی اپگریڈیشن کے لیے متعلقہ حکام کو فوری ہوم ورک کی ہدایت کی۔ اور کھلاڑیوں کے لیے ضروری سہولیات کی فراہمی پر زور دیا، ملاقات میں کابینہ اراکین فخر جہاں، زاہد چن زیب اور سیاحت و کھیل کے اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ روایتی کھیلوں کے فروغ کے لیے حکومت سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے، پولو جیسے ثقافتی کھیلوں اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی جاری رہے گی، وزیراعلیٰ نے اے ٹیم کے کھلاڑیوں کیلئے اعلیٰ نسل کے گھوڑے خریدنے کیلئے فی کھلاڑی کو بارہ بارہ لاکھ روپے کے حساب سے چیک بھی دیاگیا۔کھلاڑیوں نے وزیراعلیٰ اور متعلقہ حکام کا حوصلہ افزائی پر شکریہ ادا کیا۔


