جمعیت علمائے اسلام لویر چترال کےلئے کابینہ کا اعلان، موالان قاری عبد الرحمن قریشی سرپرست اعلیٰ منتخب
چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) جمعیت علمائے اسلام پاکستان لویر چترال کے نومنتخب امیر مولانا عبدالشکور اور نومنتخب ناظم عمومی قاضی محمد الیاس نے باہمی مشاورت سے جمعیت علمائے اسلام لویر چترال کے لئے کابینہ کا اعلان کردیا جس میں نائب امراء، نائب ناظمین، سیکرٹری اطلاعات، ناظم مالیات اور سالار کے عہدے شامل ہیں۔
پیر کے روز جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق جمعیت کے بزرگ رہنما ؤں اعزازی عہدوں کے لئے چن لئے گئے جن میں مولانا قاری عبدالرحمن قریشی سرپرست اعلیٰ جبکہ سابق ایم پی اے مولانا عبدالرحمن، شیخ الحدیث مولانا حسین احمد، قاری جمال عبدالناصر، مولانا امین احمد نقشبندی اور قاری گل فراز سرپرست ہوں گے جبکہ مولانا محمود الحسن (دروش) اور مولانا قاری عبدالحئی(پرئیت) نائب امرائے ضلع، حاجی شیر محمد(شیشی کوہ) اور ارباب مسیح الملک (ژوغور)نائب ناظمین جبکہ نصرت الٰہی (گرم چشمہ) سیکرٹری اطلاعات، حافظ منیر احمد (بمبوریت) ناظم مالیات اور عبدالمجید (ارندو) سالار مقرر کردئیے گئے جوکہ عنقریب اپنے عہدوں کا حلف اٹھاکر کام شروع کریں گے۔