ضلعی پولو سیلکشن کمیٹی اجلاس، شندور فیسٹول کےلئے چترال کے ٹیموں کا نوٹفیکشن جاری ، سلیکشن کمیٹی کی طرف سے لسٹ میں ردوبدل کا الزام

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) ضلعی پولو سیلیکشن کمیٹی کا اجلاس ڈی سی افس میں ڈپٹی کمشنر لوئر چترال عبد السلام کی زیر صدارت منعقد ہوا۔جس میں پاک فوج کے نمائندے,ڈی پی او لوئر چترال افتخارشاہ , پولو ایسوسی ایشن کے صدر شہزادہ سکندر الملک، جیوری کمیٹی کے ممبران اور متعلقہ اداروں کے نمائندوں نے شر کت کی۔
اجلاس میں شندور پولو فیسٹیول2025 کے لئے چترال کے ٹیموں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ جو کہ شندور پولو فیسٹیول میں چترال کی نمائندگی کریں گے۔اور ساتھ جیوری کمیٹی، پولو کوچ ودیگر کے ناموں کا بھی اعلان کردیا گیا،
دریں اثنا پولوسیلکشن کمیٹی کی طرف سے ٹیم سیلکشن کو انتظامیہ کی اپنی مرضی قرار دیا گیا ہے، کمیٹی کے ممبر شیر آفگن الملک نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ ہم نے شندور فیسٹول کےلئے چترال کے ٹیموں کی کھلاڑیوں کی جوفہرست ضلعی انتظامیہ کو دیا تھا ان کو نظر انداز کرکے اپنی مرضی کے کھلاڑی شامل کردیئے گئے ہیں، اور بعض کو نکال دیا گیا ہے، لہذا انتظامیہ سے گزارش ہے کہ ہمارے فراہم کردہ لسٹ کے مطابق کھلاڑیوں کا چناو کرکے شندور ٹورنامنٹ کو ایک پررونق بنانے میں کردار ادا کرے۔
ضلعی انتظامیہ کی طرف سے شندور فیسٹول کےلئے جاری کردہ ٹیم سلیکشن اور کھلاڑیوں کے نام ذیل ہیں۔


