The Voice of Chitral since 2004
Sunday, 25 October 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

تمام تعمیراتی ادارے عوام کا پیسہ امانت سمجھ کر خرچ کریں اور ضائع ہونے سے بچائیں ۔ڈپٹی کمشنر

Chitral Times

تمام تعمیراتی ادارے عوام کا پیسہ امانت سمجھ کر خرچ کریں اور ضائع ہونے سے بچائیں ۔ڈپٹی کمشنر

تمام تعمیراتی ادارے عوام کا پیسہ امانت سمجھ کر خرچ کریں اور ضائع ہونے سے بچائیں ۔ڈپٹی کمشنر

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) ایم پی ایزاسکیموں کے حوالے سے ڈسٹرکٹ ڈوپلیمنٹ کمیٹی (DDC)کااجلاس بدھ کے روزڈی سی کانفرنس ہاؒ ل میں ڈپٹی کمشنر چترال ارشادسدھیرکی زیرصدرات منعقدہواجس میں اسسٹنٹ کمشنر چترال عبدالااکرم،ڈسٹرکٹ افیسرفنانس حیات شاہ ،ڈی ڈی ایم اوفدالکریم کے علاوہ تمام متعلقہ محکمہ جات سربرہران اورنمائندوں نے شرکت کی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر چترال نے زوردے کرکہاکہ تمام اسکیموں کے پیسے غریب عوام کے ٹیکسوں سے دئے جاتے ہیں لہذامانت پیسوں کوصحیح طریقے سے خرچ کرکے ضائع ہونے سے بچایاجائے ۔ معیار اور مقدارمیں کسی طرح کا سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا۔ کسی بھی اسکیم کوشروع کرنے سے پہلے اورمکمل ہونے کے بعدتصویری ثبوت انتظامیہ کو فراہم کئے جائے۔تاکہ صاف وشفاف طریقے سے ہرایک منصوبہ تکمیل کوپہنچے۔اس موقع پر بعض اسکیموں کی منظوری جبکہ بعض کے دستاوزات مکمل نہ ہونے کی وجہ سے موخرکردیاگیا۔

DC Chitral DDC meeting2

DC Chitral DDC meeting3