The Voice of Chitral since 2004
Thursday, 5 November 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

ڈی پی او چترال کا جامعہ چترال کا سیکورٹی انسپکشن  سیکورٹی انتظامات کا جائزہ، سی۔ سی۔ٹی۔وی کیمروں اور کنٹرول روم کا معائنہ 

Chitral Times

چترال ( نمائند ہ چترال ٹائمز ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال افتخار شاہ نے یونیورسٹی اف چھترار کا سکیورٹی انسپکشن کیا. ڈی۔پی۔او نے یونیورسٹی آف چھترار کا دورہ کرکے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر ایس۔ڈی۔پی۔او سرکل چترال سجاد حسین ،ایس۔ایچ او تھانہ سٹی چترال SI حیدر حسین اور دیگر پولیس افسران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

اپنے دورے کے دوران ڈی۔پی۔او لوئر چترال نے یونیورسٹی آف چھترار کے ایکٹنگ وائس چانسلر ڈاکٹر ثناء اللہ، ایڈیشنل رجسٹرار ڈاکٹر صاحب خان ، HOD شعبہ اردو ڈاکٹر ندیم حسن سے ملاقات کی اور موجود حالات میں یونیورسٹی کی فل پروف سیکورٹی انتظامات کے بارے میں تفصیلی گفتگو کی۔

انسپکشن کے دوران میں گیٹ پر چیکینگ/ سکیورٹی انتظامات , سی۔سی۔ٹی۔وی کیمروں اور کنٹرول روم کا معائنہ کیا۔

ڈی۔پی۔او لوئر چترال نے یونیورسٹی کی بانڈری وال ، خاردار تاروں اور دیگر سکیورٹی انتظامات کا بھی تفصیلی جائزہ لیا۔ اس کے علاوہ یونیورسٹی اف چھترار میں سیکورٹی پر مامور جوانوں اور اسٹاف سے ملیں انھیں بھی سکیورٹی کے متعلق خاص ہدایات دیں۔

chitraltimes dpo chitral lower visit university of chitral 4

chitraltimes dpo chitral lower visit university of chitral 3

chitraltimes dpo chitral lower visit university of chitral 2