The Voice of Chitral since 2004
Thursday, 5 November 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

چترال لوئیر سے دیگراضلاع  کیلئے مال مویشیوں کی نقل وحرکت پر دفعہ 144 کے تحت پابندی عائد، حکمنامہ جاری، جو تیس دن تک نافذالعمل رہیگا  

Chitral Times

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز ) ، ڈپٹی کمشنر/ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ، لوئر چترال،محسن اقبال نے دفعہ 144 ضابطہ فوجداری کے تحت حاصل اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے، گائے، بیل، بکرے، بھیڑ اور دیگر مویشیوں کو ضلع لوئر چترال سے دیگر اضلاع منتقل کرنے پر پابندی عائد کردیا ہے۔ یہ حکم 30 دن کی مدت تک نافذ العمل رہے گا

اس حکم کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف دفعہ 188 تعزیرات پاکستان کے تحت قانونی کاروائی عمل میں لائی جاۓ گی۔

عید الاضحیٰ قریب آ رہی ہے، جس کے دوران ضلع لوئر چترال کی مقامی منڈیوں میں قربانی کے جانوروں جیسے گائے، بیل، بکرے اور بھیڑوں کی مانگ میں نمایاں اضافہ ہوتا ہے؛

، جس کی وجہ سے ضلع لوئر چترال سے دوسرے اضلاع کو مویشیوں کی بڑے پیمانے پر نقل و حمل مقامی آبادی کے لیے جانوروں کی شدید قلت پیدا کرسکتی ہے؛

، اس وجہ سے مقامی منڈیوں میں جانوروں کی قلت اور قیمتوں میں غیر معمولی اضافے کا باعث بن سکتی ہے، جس سے عام عوام کو مشکلات کا سامنا ہوتا ہے۔اسی بہتر عوامی مفاد کو مد نظر رکھتے ہوۓ ڈپٹی کمشنر لوئیر چترال نے دفعہ 144 کا نفاذ کرتے ہوئے مویشیوں کی نقل و حمل پر پابندی عائدکردی ہے۔