اپرچترال کے لئے منظورشدہ نئے ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے اعلیٰ سطح اجلاس
پشاور (نمائندہ چترال ٹائمز) ڈپٹی سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی ثریا بی بی کی زیر صدارت صوبائی اسمبلی پشاور میں ضلع اپر چترال میں جاری و نئے سال 2025-26ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا. اجلاس میں ڈپٹی کمشنر اپر چترال حسیب الرحمان, سہیل خان ایکس ای این محکمہ آبپاشی, ضیاء الرحمان ایکس ای این سی اینڈ ڈبلیو, ظاہر شاہ ایس ڈی او محکمہ آبنوشی نے شرکت کی. محکمہ سی اینڈ ڈبلیو حکام نے ڈپٹی سپیکر کو اپر چترال میں محکمہ ہذا کی جانب سے منظور کردہ نئے ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے بریف کرتے ہوئے مختلف سڑکوں, پلوں کی تعمیر کے حوالے سے تفصیلات فراہم کی.
ان منصوبوں میں شامل پندرہ نئے منصوبے نئے اے ڈی پی میں ڈال دئے گیے ہیں جن میں چرون زوندران گام روڈ پل, بونی پل تا بازار روڈ پل, پرواک سنوغور روڈ پل, پرواک مستوج براستہ سرغوز پل, مستوج بروغل پاس روڈ پل, ہرچین گشت روڈ پل, بونی بوزوند تورکھو روڈ پل, بونی کشوم روڈ براستہ ققلاشت, خوز مخلزوم روڈ کے علاوہ آوی میرا گرام سنوغور روڈ شامل ہیں. م
حکمہ آبپاشی کی سال 2025-26 کے اے ڈی پی میں شامل سکیموں کے حوالے سے حکام کی جانب سے ڈپٹی سپیکر کو مختلف واٹر چینلوں کی تعمیر و مرمت, فلڈ پروٹیکشن وال, اپر چترال میں محکمہ آبپاشی کے لیے مستقل عمارت کی تعمیر, بونی شپاشوم اریگیشن چینل کی تعمیر, دون آویر اریگیشن سکیم, چوینج پائین سولر لفٹ اریگیشن, ریشون, مستوج میں فلڈ پروٹیکشن والز کی تعمیر, سیلاب سے متاثرہ واٹر چینیلز کی مرمت کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی.
محکمہ آبپاشی کے ان تمام نئے منصوبوں کی بدولت نہ صرف مقامی آبادی کو سیلاب سے بچاو میں مدد ملیگی بلکہ کاشت کاروں کو زراعت کے لیے پانی بھی فراہم ہوسکے گا.محکمہ آبنوشی کو سولر پمپوں کی تنصیف, پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لیے مختلف علاقوں میں ٹیوب ویلوں کی تنصیب کے حوالے سے ہدایات دی گئی. اس کے علاوہ ڈپٹی سپیکر نے سٹریٹ لائٹس کی تنصیب اور بیوٹیفیکیشن سکیموں کے حوالے سے پراگرس رپورٹ جلد پیش کرنے کی بھی ہدایات جاری کی.
ڈپٹی سپیکر نے اگلے ہفتے اجلاس میں نرسنگ کالج کے حوالے سے تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کی بھی ہدایت کی. انہوں نے ڈپٹی کمشنر اپر چترال کو اپنے سٹاف سمیت تمام جاری منصوبوں کی موقع پر جاکر جانچ پڑتال کرنے اور اسکی تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کی بھی ہدایات جاری کی.
