The Voice of Chitral since 2004
Friday, 25 September 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

عظیم ترین لوگ – از: کلثوم رضا

Chitral Times

عظیم ترین لوگ – از: کلثوم رضا

عظیم ترین لوگ – از: کلثوم رضا

عظیم ترین لوگ – از: کلثوم رضا

وہ لوگ جو بہت بڑا یا نمایاں کام کر جاتے ہیں دنیا انھیں “عظیم لوگ” کہتی ہے۔۔۔
لیکن اللہ تعالیٰ نے جن لوگوں کو عظیم کہا وہ کچھ دوسرے لوگ ہیں۔۔۔۔
ان عظیم لوگوں کی داستانیں سن کر انسان یہ سوچنے پر مجبور ہو جاتا ہے۔۔۔۔
کہ جانے وہ کیسی مائیں ہیں جنھوں نے ایسے عظیم لوگ تیار کیے۔۔۔۔
اور ہم یہ سوچ رہے تھے کہ ایسی عورتیں اب ناپید ہیں جن کی گودوں سے عظیم لوگ نکلتے ہیں۔۔۔۔
لیکن اس سوچ کا نقشہ (آج کے اس پر فتن دور میں جہاں عورتیں اپنے جسموں کی نمائش میں ایک دوسرے کو مات دے رہی ہیں) فلسطینی عورت نے یکسر تبدیل کر دیا۔۔۔

chitraltimes ghaza palastine

اس نے اپنی نسوانی کمزوری، خوف اور نزاکت کو پاؤں تلے روند کر پھر سے تاریخ رقم کی۔۔اور یہ ثابت کیا کہ عورت “صنف نازک” صرف کہلائی گئی۔۔ پر ہے نہیں۔۔ اس کے پاس چٹانوں سے مضبوط دل ہے۔۔۔ اور آہن جیسا جگر۔۔۔۔
کسی بھی ماں کو اس کا بیٹا اس مقدس سر زمین سے لاڈلا نہیں لگا۔۔۔۔
کسی بہن کو اس کا بھائی سر زمین انبیاء سے پیارا نہیں لگا۔۔۔۔
کسی بیٹی کو اس کا خاندان یا اس کی عزت اس پاک سر زمین سے اہم نہیں لگے، جو کبھی مسلمانوں کا قبلہ ہوا کرتی تھی۔۔۔اور ہمیشہ سے صرف مومنوں سے قربانی مانگتی آ رہی ہے۔۔۔

ایسی عظیم عورتوں سے ایسے عظیم مرد جنم لیتے ہیں، جو عزیمت کی راہ چنتے ہیں۔۔۔
دن رات کے سکھ بھلا کر بھوک اور پیاس کو خوف اور درد کے ساتھ سہ لیتے ہیں۔۔۔۔۔۔
جو اپنے پیاروں کے ٹکڑے چنتے ہوئے بھی اپنے دشمن کو پسپا کرنے کے لیے متحد رہتے ہیں۔۔۔

اللہ تعالیٰ ان لوگوں کو کیسے عظیم ترین لوگوں کا لقب عطا نہیں کرے گا جن کے اجسام ارض و رباط کی دھول سے اٹے رہے۔۔۔۔ ان کے جسموں کے پرخچے اڑ کر آسمان سے گرتے رہے۔۔۔۔
جو اپنا سب کچھ لٹا کر بھی ثابت قدم رہے۔۔۔۔
یقینا یہی وہ عظیم لوگ ہیں جن سے اللہ راضی اور یہ اللہ سے راضی۔۔۔۔
ان کا جینا ان کا مرنا صرف اور صرف اللہ کے لیے ہے۔۔۔۔
انھوں نے اپنی آخرت سنوار لی۔۔۔
اور وہ مقام بھی پالیا جس کے لیے رب العزت نے کہا ہے۔۔۔
لا خوف علیھم ولا ھم یحزنون
اور ایک مہر اور لگی، کہ نہ کوئی ان کے مرنے کے بعد انھیں مردہ کہہ سکتا ہے۔