The Voice of Chitral since 2004
Thursday, 5 November 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے ترقیاتی بجٹ میں مزید 27 فیصد کا اضافہ کر دیا ہے جس کی مد میں 27 ارب روپے ترقیاتی منصوبوں کیلئے بہت جلد جاری کیے جائیں گے۔ مشیر خزانہ

Chitral Times

وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے ترقیاتی بجٹ میں مزید 27 فیصد کا اضافہ کر دیا ہے جس کی مد میں 27 ارب روپے ترقیاتی منصوبوں کیلئے بہت جلد جاری کیے جائیں گے۔ مشیر خزانہ

وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے ترقیاتی بجٹ میں مزید 27 فیصد کا اضافہ کر دیا ہے جس کی مد میں 27 ارب روپے ترقیاتی منصوبوں کیلئے بہت جلد جاری کیے جائیں گے۔ مشیر خزانہ

وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے ترقیاتی بجٹ میں مزید 27 فیصد کا اضافہ کر دیا ہے جس کی مد میں 27 ارب روپے ترقیاتی منصوبوں کیلئے بہت جلد جاری کیے جائیں گے۔ مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم

خیبرپختونخوا حکومت نے مارچ کے مہینے تک 80 فیصد ترقیاتی فنڈز جاری کیے ہیں جو دیگر صوبوں اور وفاق سے شرح میں سب سے زیادہ ہیں۔ مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم

پشاور (نمائندہ چترال ٹائمز) وزیراعلی خیبر پختونخوا کے مشیر خزانہ مزمل اسلم نے خیبرپختونخوا کے ترقیاتی فنڈز بارے میں اہم بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا حکومت نے مارچ کے مہینے تک 80 فیصد ترقیاتی فنڈز جاری کیے ہیں جو دیگر صوبوں اور وفاق سے شرح میں سب سے زیادہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار مشیر خزانہ و بین الصوبائی رابطہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم نے اپنے دفتر سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کیا۔ مزمل اسلم نے کہا کہ وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے ترقیاتی بجٹ میں مزید 27 فیصد کا اضافہ کر دیا ہے جس کی مد میں 27 ارب روپے ترقیاتی منصوبوں کیلئے بہت جلد جاری کیے جائیں گے۔ مشیر خزانہ خیبرپختونخوا نے کہا کہ میرے 20 سالہ کیرئیر میں پہلی دفعہ ترقیاتی فنڈز تخمینہ سے زیادہ کرتے دیکھا گیاہے، خیبرپختونخوا حکومت کے مخالفین مقابلہ کرکے دیکھائیں۔

: خیبر پختونخوا واحد صوبہ ہے جس نے رمضان کے دوران گراں فروشوں کے خلاف مؤثر اقدامات کیے، بیرسٹر ڈاکٹر سیف۔

پشاور (نمائندہ چترال ٹائمز) وزیراعلی خیبر پختونخو ا کے مشیر برائے اطلاعات و تعلقات عامہ بیر سٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کی رمضان کارکردگی رپورٹ دراصل اس کے خلاف ایک چارج شیٹ ثابت ہوئی ہے، کیونکہ رپورٹ میں خود اعتراف کیا گیا ہے کہ ڈپٹی کمشنر کی جانب سے مقرر کردہ نرخوں پر مارکیٹ میں عمل درآمد یقینی نہیں بنایا گیا،

بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے مزید بتایاکہ رپورٹ سے واضح ہوتا ہے کہ پنجاب میں گراں فروشوں کو کھلی چھوٹ دی گئی،: رپورٹ میں ڈپٹی کمشنر کے مقرر کردہ نرخ، مارکیٹ ریٹ اور رمضان سہولت بازار کے نرخوں کا تقابلی جائزہ لیا گیا ہے،اور رپورٹ میں اعتراف کیا گیا ہے کہ مارکیٹ میں چکن 940 روپے فی کلو فروخت ہوا، جبکہ ڈپٹی کمشنر کا مقرر کردہ نرخ 585 روپے تھا، کیلے کی قیمت ڈپٹی کمشنر نے 227 روپے فی درجن مقرر کی، جبکہ مارکیٹ میں وہ 389 روپے میں فروخت ہوا، بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے مزیدکہاکہ اسی طرح دیگر اشیائے خورونوش بھی مقررہ نرخوں سے کہیں زیادہ قیمت پر فروخت ہوئیں۔

انھوں نے کہاکہ پنجاب حکومت نے خود تسلیم کیا ہے کہ مارکیٹ میں گراں فروشوں کو قابو میں نہیں رکھا جا سکا، خیبر پختونخوا واحد صوبہ ہے جس نے رمضان کے دوران گراں فروشوں کے خلاف مؤثر اقدامات کیے۔