The Voice of Chitral since 2004
Thursday, 5 November 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

پاکستان انٹرنیشنل ائرلائنز کی اسلام آباد سے چترال فلائٹس دوبارہ شروع کرنے کا پروگرام اس بار بھی “وڑ” گیا

Chitral Times

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) پاکستان انٹرنیشنل ائر لائنز کی اسلام آباد سے چترال فلائٹس دوبارہ شروع کرنے کا پروگرام اس بار بھی “وڑ” گیا اور ائر لائن نے اسے ایک ماہ کے لئے مزید موخرکیا۔ پی آئی اے کے ڈسٹرکٹ سیلز آفس کے مطابق یہ فیصلہ لوڈ نہ ہونے یعنی سواری نہ ہونے کی وجہ سے اٹھایا گیا ہے۔ دریں اثناء عوامی حلقوں کے مطابق اسلام آباد چترال فلائٹس کی ناکامی کی بنیادی وجہ روزانہ فلائٹوں کا نہ ہونا اور پشاور سے بھی پروازیں شروع نہ کرنا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ روزانہ کی بنیادوں پر پروازوں کی دستیابی ااور اسے اسلام آباد-پشاور۔چترال کرنے سے اس اسیکٹر پر فلائٹوں ناکافی لوڈ کی وجہ سے فلائٹوں کی ناکامی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ انہوں نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ ہر چھ ماہ بعد پی آئی اے پروازوں کی بحالی کا اعلان کرتا ہے لیکن ہر بار ناکام ہوتی ہے جس کے باجوودو بھی ائرلئان کے اعلیٰ حکام ناکامی کا وجہ جاننے کی کوشش کنہیں کی۔ انہوں نے اس بات پر بھی حیرانگی کا اظہار کیاکہ فلائٹس نہ ہونے کے باوجود پی آئی اے کی بڑی تعداد میں اسٹاف بشمول ڈسٹرکٹ سیلز منیجر، فنانس افیسر اور دوسرے عملہ یہاں ماہانہ لاکھوں روپے کی تنخواہ لے رہے ہیں جس سے ائرلائن کو سالانہ کروڑوں روپے کا نقصان لاحق ہورہا ہے۔

عوامی حلقوں نے پروازین کی اپریشن کے لئے بھی صبح سویرے کی ٹائمنگ تجویز کرتے ہوئے کہاکہ پہاڑی علاقوں میں طلوع آفتاب کے بعد بادل اٹھنا شروع ہوتے ہیں اور دوپہر کے وقت پروازوں کے لئے وقت مقررکرنے سے فلائٹس خراب موسم کے باعث منسوخ ہوتے ہیں۔

chitral airport pic 1