مستوج؛ بریپ میں پہلی مرتبہ آئی بیکس کا ٹرافی شکار، روان سیزن میں 31 پرمٹ جاری کئے گئے
چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) وائلڈ لائف ڈیپارٹمنٹ خیبر پختونخوا کے زیر اہتمام چترال کے مختلف کنزرونسیوں میں آئی بیکس کی ٹرافی شکار کا سلسلہ جاری ہے جس کے تحت اس سیزن کے دوران 31 پرمٹ جاری کئے گئے ہیں۔ اتوار کے روز اپر چترال کے بریپ کے مقام پر ریٹائرڈ کرنل شریف الدین نے آئی بیکس کا شکار کیا جس میں مقامی کمیونٹی کے افراد نے ان کی مدد کی۔ اس علاقے کی تاریخ میں یہ پہلی ٹرافی شکار ہے جس سے حاصل ہونے والی آمدنی مقامی کمیونٹی کو دی جائے گی۔ ٹرافی شکار کے سینگوں کا سائز 41انچ ہے۔ جس کے لئے شکاری نے محکمہ وائلڈ لائف سے باقاعدہ پرمٹ حاصل کیا تھا۔



