The Voice of Chitral since 2004
Thursday, 5 November 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

چترال بونی مستوج روڈ ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا، این ایچ اے کی غفلت پر مسافربرہم

Chitral Times

چترال بونی مستوج روڈ ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا، این ایچ اے کی غفلت پر مسافربرہم

چترال بونی مستوج روڈ ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا، این ایچ اے کی غفلت پر مسافربرہم

چترال بونی مستوج روڈ ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا، این ایچ اے کی غفلت پر مسافربرہم

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) حالیہ بارشوں اور برفباری کے بعد چترال کے مختلف سڑکیں بند ہوچکی تھیں۔ بونی مستوج روڈ بونی پل کے قریب لینڈ سلائڈنگ کے باعث گزشتہ دن سے ٹریفک کیلئے بند تھی، اسی طرح آوی لشٹ میں بھی ملبہ گرے تھے، جن پر کام تاخیر سے شروع ہوا، وجہ یہ تھی کہ این ایچ اے کی طرف سے کوئی بھی ذمہ دار اپر چترال میں موجود نہیں، جس کے باعث راستہ کھولنے میں تاخیر ہوئی، این ایچ اے کی غفلت پر عید کی چھٹیوں پر گھر جانے والے مسافر انتہائی برہمی کا اظہار کیاہے،  تاہم ضلعی انتظامیہ نے آج دوپہر راستہ کھول کر ٹریفک بحال کردیا ہے، ڈپٹی کمشنر اپر چترال حسیب الرحمن خلیل نے خود کام کی نگرانی کی ۔ اسی طرح بونی سے مستوج تک ٹریفک بحال ہوگئی ہے جبکہ مستوج سے ہرچین تک سڑک مختلف مقامات پر ملبہ گرنے کے باعث فلحال بند ہے۔

مستوج روڈ کی بحالی کے بعد ضلعی انتظامیہ اپر چترال کی زیر نگرانی بونی بوزند روڈکی بحالی کا کام جاری ہے۔
بونی بوزند روڈ استارو تک بحال کیا گیا ہے اور امید قوی ہے کہ مذکورہ روڈ میں ترجیحی بنیادوں پر کام میں تیزی لاکر جلد از جلد بحال کیا جائے گا۔

اسی طرح چترال بونی روڈ کاری اور کجو کے مقام پر پہاڑی تودہ گرنے سے ٹریفک معطل تھی ۔ ڈپٹی کمشنر لوئر چترال محسن اقبال کے احکامات کی روشنی میں محکمہ این ایچ اے کی ٹیم چترال بونی لنک روڈ ٹریفک کیلۓ بحال کر دیا ۔ اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹرز محمد افتاب منیر نے کام کی نگرانی کی۔
دریں اثنا ضلعی انتظامیہ کی طرف سے عوام الناس سے گزارش کی گئی ہے کہ موسم اور رسائی سڑکوں کے صورتحال کے بارے میں معلومات حاصل کر کے سفر کریں ۔خراب موسم میں سفر کرنے سے گریز کریں۔

chitraltimes booni mastuj road clearence 1

بونی مستوج روڈ

chitraltimes booni mastuj road clearence 2

بونی مستوج روڈ

chitraltimes booni mastuj road clearence 3

chitraltimes booni torkhow road clearence 1

chitraltimes booni torkhow road clearence 2

chitraltimes chitral booni road snow clearence 5 chitraltimes chitral booni road snow clearence 6

chitraltimes booni torkhow road clearence 3