چترال شہرسمیت میدانی علاقوں میں گزشتہ تین دنوں سے بارش جبکہ بالائی علاقوں میں برفباری جاری
چترال (نمائندہ چترال ٹائمز ) چترال کے طول وعرض میں بارش اور برفباری کا سلسلہ تیسرے روزمیں داخل ہوگئی ہے جس کے نتیجے میں چترال ٹاؤن سمیت اکثر علاقوں میں بر ف پڑ چکی ہے۔ اپرچترال کے ذیادہ بلندی پر واقع گاؤں کھوت، ریچ، اور تریچ کے ساتھ ساتھ بالائی لاسپور اور یارخون میں ایک فٹ تک برف پڑ نے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ چترال بونی روڈ بھاری گاڑیوں کیلئے کھل گئی ہے جہاں ریشن کے مقام پر سیلاب نے سڑک کو متاثر کیاہے۔ تاہم بونی مستوج روڈ بونی پل کے نزدیک لینڈ سلائڈنگ کے سبب آج صبح سے بند ہے، چترال گرم چشمہ روڈ اور مداک لشٹ روڈ ڑیفک کیلئے بند ہیں۔ بارش کی وجہ سے چترال شہرمیں رمضان المبارک کی آخری دنوں کا روایتی رش دیکھنے میں نہیں آرہا ہے جبکہ سرکاری دفتار میں بھی حاضری نہ ہونے کے برابر رہی۔ لویر چترال کا ملک دیگر حصوں سے ملانے والی لواری ٹنل روڈ ہر قسم کی ٹریفک کے لئے کھلی ہے لیکن زیارت اور عشریت کے مقام پر ندی نالوں میں طغیانی کی وجہ سے موٹر گاڑیوں کو مشکلات پیش آرہی ہیں۔ڈی سی کنٹرول روم کے مطابق اخری اطلاع تک لوئیر چترال ایرمیں چترال بونی روڈ پر ٹریفک روان دوان ہے۔
زیر نظر تصویرں چترال ٹاون کے ہیں




Pursan Karimabad Lotkho