The Voice of Chitral since 2004
Thursday, 5 November 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

 فلسطینی مسلمانوں کے ساتھ اظہاریکجہتی کےلئے جماعت اسلامی  چترال کے زیر اہتمام جلسہ

Chitral Times

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز ) جماعت اسلامی پاکستان کی اپیل پر فلسطینی مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے جماعت اسلامی لویر چترال کے زیر اہتمام نماز جمعہ کے بعد اتالیق پل میں جلسہ منعقد کیا گیا جس میں جنگ بندی کے معاہدے کی خلاف ورزی کرنے پر اسرائیل کو سخت تنقیدکا نشانہ بنایاگیا۔ مقررین امیر ضلع وجیہ الدین، سابق ضلع ناظم مغفرت شاہ، جماعت اسلامی کے رہنما ویلج چیرمین عبدالحق، جنرل سیکرٹری فضل ربی جان اور دوسروں نے کہاکہ امریکی شہہ پر اسرائیل نے غزہ پٹی میں جو انسانیت سوز مظالم کا ارتکاب کررہی ہے، وہ دنیا کی تاریخ کا شرمناک باب بن گئے ہیں۔

انہوں نے امت مسلمہ کے درمیان نااتفاقی کو اس کا اسبب قرار دیا۔ اس موقع پر مقررین نے صوبائی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ چترال میں ترقیاتی کاموں اور قدرتی آفات سے متاثرہ انفراسٹرکچرز کی بحال کے فنڈز میں بڑے پیمانے پر خرد برد کئے جارہے ہیں جس کی شفاف انکوائری کی جائے۔

chitraltimes jamat islami meeting for plastine 6

chitraltimes jamat islami meeting for plastine 3

chitraltimes jamat islami meeting for plastine 1

chitraltimes jamat islami meeting for plastine 8

chitraltimes jamat islami meeting for plastine 9

chitraltimes jamat islami meeting for plastine 5