لوئیر چترال پولیس کی خصوصی مہم، کم عمر موٹر سائیکلسٹ، بغیر ہیلمٹ والے تھانے میں بند
چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال افتخار شاہ کے خصوصی ہدایات پر لوئر چترال پولیس نے کم سن اور بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کے خلاف خصوصی مہم شرو ع کردی ہے۔ کم سن موٹر سائیکلسٹ اور بنا ہیلمٹ والے رائیڈرز کو بند تھانہ کیا جائے گا۔
اس سلسلے میں آج ایس۔ڈی۔پی۔او سرکل دروش اقبال کریم کی سربراہی میں ایس۔ایچ۔او تھانہ دروش SI بلبل حسن نے اپنی ٹیموں کے ہمراہ مختلف مقامات پر ناکہ بندیاں کرکے متعدد موٹر سائیکلوں کو تھانوں میں لاکر کھڑی کی۔
اس موقع پر تمام والدین سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ ممکنہ ٹریفک حادثات کی روک تھام میں پولیس کا ساتھ دیں، اپنے کم سن بچوں کو موٹر سائکل/ گاڑی چلانے کی ہرگز اجازت نہ دیں۔


