9 مئی؛ علی امین گنڈاپور سمیت اشتہاری نومنتخب ارکان اسمبلی کی گرفتاری کا فیصلہ
لاہور(سی ایم لنکس) عام انتخابات 2024 میں رکن اسمبلی منتخب ہونے والے 9 مئی کے اشتہاریوں کی گرفتاری کے لیے حکمت عملی تشکیل دیدی گئی۔نو مئی کے مقدمات میں مطلوب اشتہاریوں کو کٹہرے میں لانے کے لیے کارروائیاں تیز کی جارہی ہیں۔ مقدمات میں ملوث 22 اشتہاری رہنماء 282 کارکن تاحال انتہائی مطلوب ہیں۔حالیہ الیکشن کے کامیاب امیدوار میاں اسلم اقبال، علی امین گنڈا پور، امتیاز شیخ نو مئی کے واقعات میں لاہور پولیس کو مطلوب ہیں۔ عدالت کی جانب سے انہیں اشتہاری قرار دیا گیا تھا۔جے آئی ٹی ذرائع کے مطابق اشتہاریوں کے روابط کا تعین کرنے کے لیے جیوفینسنگ، موبائل ٹریکنگ اور آئی پی ایڈریس ٹریک کر لیے گئے۔ انتخابات میں سیٹ حاصل کرنے والے اشتہاریوں کی گرفتاری قانون کے مطابق ہوگی۔ملزمان انتخابی مہم اور نتائج کے دوران مسلسل کارکنوں سے رابطے میں رہے۔ اشتہاریوں کی لوکیشن معلوم کرنے کے لیے ایف آئی اے اور دیگر اداروں کی مدد لی جارہی ہے۔
نواز شریف سیاست نہیں چھوڑ رہے، 5 سال حکومتی سرپرستی اور بھرپور سیاست کرینگے، مریم
لاہور( چترال ٹائمزرپورٹ)پاکستان مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر اور نامزد وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ نواز شریف کے سیاست سے کنارہ کشی کی خبر میں کوئی سچائی نہیں۔مریم نواز نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر پوسٹ کیا کہ وزارت عظمیٰ کا عہدہ قبول نا کرنے کا مطلب اگر یہ اخذ کیا جا رہا ہے کہ نواز شریف سیاست سے کنارہ کش ہو رہے ہیں تو اس میں کوئی سچائی نہیں۔انہوں نے کہا کہ اگلے 5 سال وہ نا صرف بھرپور سیاست کریں گے بلکہ وفاق و پنجاب میں اپنی حکومتوں کی سرپرستی کریں گے ان شاء اللّہ۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ نوازشریف کی تینوں حکومتوں میں عوام نے واضح اکثریت دی تھی اور یہ بات وہ انتخابی تقاریر میں میں واضح کر چکے ہیں کہ وہ کسی مخلوط حکومت کا حصہ نہیں بنیں گے، جو لوگ نواز شریف کے مزاج سے وقف ہیں انھیں نواز شریف کے اصولی موقف کا پتہ ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ شہباز شریف اور میں ان کے سپاہی ہیں، انکے حکم کے پابند ہیں اور ان کی سربراہی اور نگرانی میں کام کریں گے- اللّہ ہمیں کامیابی عطا فرمائے۔ آمین۔