چترال لوئیر میں دو برسوں میں 38کنال پر زعفران کے پلاٹس لگائے گئے
چترال (نمائندہ چترال ٹائمز ) لویرچترال کے طول و عرض میں محکمہ زراعت شعبہ توسیع کی طرف سے دو سالوں میں 38کنال پر زعفران کے پلاٹس لگائے گئے۔ محکمہ توسیعی زراعت کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق ایگریکلچر ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے زمینداروں کو باقاعدہ ٹریننگ بھی دے دی گئی ہے محکمہ اورزمینداروں کے درمیان بہتر رابطہ کاری کے واسطے واٹس ایپ گروپ کے ذریعہ ان کی مستقل رہنمائی جاری ہے۔
زعفران کی کاشت کے علاقوں میں ارندو، سوئیر، دروش، مڈک لشٹ، ایون، بومبوریت، بروز، چمرکن، چترال، شوغور، گرم چشمہ، کوغوزی شامل ہیں۔
زمینداروں کو ٹریننگ دینے والی ٹیم میں ڈائریکٹر ایگریکلچر خسرو نواز احمد،ڈپٹی ڈائریکٹر شہزاد ایوب شاملِ تھے جو کہ چیتور بروز میں واقع فیلڈ میں منعقد ہوا۔
ٹریننگ حاصل کرنے والے زمینداران میں حاجی سلطان، فرید جان، کرنل شریف و دیگر شامل تھے۔


