چالیس سال بعد دوسرا چترالی الیکٹریکل انجینئر نے بطور ایس ڈی او پیسکو چترال کا چارچ سنبھال لیا
چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) موڑکھو چترال کے خوبصورت گاؤں سہت سے تعلق رکھنے والے جوانسال انجینئر محب اللہ نے SDO پیسکو سب ڈویژن چترال کا چارج سنھبال لیا ہے ۔ 1975ء میں سب ڈویژن کے قیام کے بعد(چالیس سال بعد) محب اللہ دوسرا چترالی ہے جو اس پوسٹ تعینات ہوگئے ہیں جبکہ اس سے قبل مستوج خاص سے تعلق رکھنے والے انجینئر فدا احمد خان SDO لگ گئے تھے جو کہ بعد میں جنرل منیجر (ٹیکنکل خیبرپختونخوا گریڈ21) ریٹائر ہوگئے۔
انجینئر محب اللہ نے یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (یو ای ٹی) پشاور سے الیکٹریکل انجینئرنگ کی ڈگری حاصل کی ہے اور اس سے قبل وہ حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (حیسکو) حیدرآباد میں ایس ڈی او کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔انجینئر محب اللہ کا تعلق اپرچترال کے سہت گاوں ملکوہ سے ہے آپ محمد اسلام کے فرزند ارجمند ہیں۔

First Chitrali SDO Wapda (PESCO) Chitral Sub Division Eng. Fida Ahmad (Retired GM Technical BS-21)
