کل28اپریل کو صبح 9بجے سے 12بجے تک چترال میں بجلی بند رہیگی ۔۔پیسکو
چترال (نمائندہ چترال ٹائمز ) گولین گول ہائیڈرو پاور اسٹیشن کے یونٹ ون میں ماہانہ بنیاد پر دیکھ بال کی ضروری کاموں کے واسطے 28اپریل کو صبح 9بجے سے 12بجے تک جوٹی لشٹ اور دروش گرڈ اسٹیشنز سے بجلی کی سپلائی کا سلسلہ منقطع رہے گا۔ گولین گولین ہائیڈروپاؤر اسٹیشن کے ریذیڈنٹ انجینئر نے اس سلسلے میں متعلقہ حکام سے اس سلسلے میں منظوری حاصل کرلی ہے جس کے مطابق 28اپریل کو بروزجمعہ صبح کے وقت تین گھنٹے تک چترال شہر اور دروش میں بجلی کی معطلی کی منظوری حاصل کرلی ہے۔
