چترال کی ہونہارطالبہ فاطمہ حکیم دختر میرحکیم ہیڈماسٹر کا اعزاز،
چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) چترال کی ایک اور ہونہاربیٹی فاطمہ حکیم دختر میر حکیم سابق ہیڈماسٹر ساکن شغور نے Scholastic Aptitude Test) SAT ) ٹیسٹ نمایاں نمبروں سے پاس کرکے امریکہ کی جورجیا اسٹیٹ یونیورسٹی میں داخلہ لینے میں کامیاب ہوگئی ہیں۔ مذکورہ ٹیسٹ میں ملک بھر سے ہزاروں طلباوطالبات نے حصہ لیاتھا تاہم چترال سے فاطمہ حکیم واحد طالبہ ہیں جنھوں نے مذکورہ ٹیسٹ نمایاںنمبروںسے کوالیفائی کرنے کی بناپر اسٹریلیا سمیت امریکہ کی سات یونیورسٹیوںسے داخلے کی آفرملی تھی.تاہم فاطمہ حکیم نے جورجیا اسٹیٹ یونیورسٹی کوترجیح دیکرداخلہ لیا ہے.
فاطمہ حکیم Roots انٹرنیشنل سکول اینڈ کالج اسلام آباد کی طالبہ رہی ہیںجہاں اےلیول نمایاں نمبروں سے پاس کرکے ایوارڈ بھی حاصل کرچکی ہیں۔
یادرہے کہ فاطمہ حکیم کابڑابھائی اسرارحکیم بھی اس سے قبل LUMS یونیوسٹی لاہورسے تعلیم مکمل کرکے سکالرشپ پر مذید تعلیم کیلئے امریکہ میں مقیم ہیں اور حال ہی میں ایم بی اے کرکے فارع ہوچکے ہیں۔
چترال ٹائمز ڈآٹ کام سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے فاطمہ حکیم نے اپنی کامیابی کواللہ تعالیٰکی مہربانی، والدین دعاوں ، اساتذہ کی بہترین رہنمائی اوراپنی انتھک محنت کا نتیجہ قراردیاہے . انھوںنے انجینئرنگ میں اعلیٰتعلیم حاصل کرکے ملک وقوم کی خدمت کرنے کی عزم کا اظہارکیاہے.