Chitral Times

Apr 27, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

معیاری تعلیم کس کیلئے ہے…..ندیم سنگال گرم چشمہ

شیئر کریں:

مکرمی! چاند پر جانا ایک عام انسان کیلئے جس قدر مشکل ہے اتنا ہی مشکل ایک عام شہری کیلئے معیاری تعلیم حاصل کرنا ہے کیونکہ میرے وطن میں غریب انسان روز بروز غربت کی چکی میں پس رہا ہے اور اپنے جگر گوشوں کو ابتدائی تعلیم دلانے کیلئے بے بسی کی تصویر بنا ہوا ہے۔

دوسری جانب وہ طبقہ جو دونوں ہاتھوں سے ملک کو لوٹ رہا ہے۔ان کے بچے تو امریکہ ،برطانیہ اور فرانس جیسے ملکوں میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں اور اس  امید پر زندہ ہیں کہ کل کو وہی ہمارے حکمران بنیں گے جبکہ عوام سدا ان کے محکوم رہیں گے۔ملک بھر میں انصاف مفقود ہو چکا ہے خواہ وہ سماجی ہو ،سیاسی ہو یا پھر معاشی۔اس کا نظام بدترین ہو چکا ہے۔اسی وجہ سے تعلیم کو بھی فرقوں اور ٹکڑوں میں بانٹ دیا گیا ہے حلانکہ یہ حیات کا اہم جز ہے-

یہی وہ وجوہات ہیں جن کی بنا پر ہمارے ملک کی پسماندگی بڑھتی جارہی ہے جبکہ تعلیم کی کمی کی وجہ سے مسائل شدت اختیار کرتے جا رہے ہیں۔تعلیم کی وجہ سے سب سے زیادہ بیروزگاری کا مسلئہ پیدا ہو رہا ہے جس کی باعث چوری چکاری کا ڈاکہ زنی قتل و غارت گری اور دہشت گردی جیسے مسائل بڑھ گئے ہیں۔

ان مسائل کی وجہ سے لوگوں میں احساس کمتاری بڑھتا جارہا ہے اور انسانی سوچ منفی اثر لے رہی ہے۔حکومت کو چاہئے کہ سب سے پہلے مستقبل کے معماروں کیلئے برابری کے حقوق پر مبنی نظام تعلیم کو رائج کرے تاکہ لوگوں میں احساس کمتری ختم ہو اور وہ خود کو اپنے وطن کیلئے کارآمد اور فائدہ مند شہری بنا سکیں۔تعلیم ہی وہ شمع ہے جو زندگی کے اندر ہر اندھیرے کو مٹا سکتی ہے-


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, مضامینTagged
44707