08 جنوری سے شروع ہونے والی انسداد پولیو مہم کی تیاریوں کے حوالے اجلاس کا انعقاد
08 جنوری سے شروع ہونے والی انسداد پولیو مہم کی تیاریوں کے حوالے اجلاس کا انعقاد
پشاور (چترال ٹائمزرپورٹ) کمشنر ملاکنڈ ڈویژن ثاقب رضا اسلم کی زیر صدارت 08 جنوری 2024سے شروع ہونے والی انسداد پولیو مہم کی تیاریوں بارے جائزہ اجلاس کمشنرآفس سیدو شریف میں منعقد ہوا جس میں ملاکنڈ ڈویژن کے اضلاع میں ہونے والی پولیو مہم کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں تمام ڈپٹی کمشنر ز اور کوآرڈینیٹر پولیو ملاکنڈ ڈویژن ڈاکٹر خواجہ عرفان نے شرکت کی۔ کوآرڈینیٹرپولیونے 08 تا12جنوری 2024 تک جاری رہنے والی پولیو مہم کی تیاریوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔اجلاس میں پولیومہم کے لیے لاجسٹک، ٹیموں کی تشکیل اور سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیاگیا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ضلعی انتظامیہ پولیو ٹیموں کو بھرپور تعاون فراہم کیا جائے گا۔اجلاس میں تمام بچوں کو پولیو قطرے پلانے کے لیے ہر ممکن کوشش کرنے اور اس عمل کی کڑی نگرانی کو یقینی بنانے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ کمشنر ملاکنڈ ڈویژن ثاقب رضا اسلم نے کہا کہ پولیو وائرس کا خاتمہ ہم سب کا قومی فریضہ ہے اور اس وائرس کے مکمل خاتمے میں پولیو ٹیموں اور والدین کا کردار انتہائی اہم ہے۔