The Voice of Chitral since 2004
Saturday, 7 November 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

یوٹیلٹی سٹورز اور موبائل یونٹس کے ذریعے مستحقین کو اشیائے ضروریہ کی فراہمی میں غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، وزیراعظم شہبازشریف

Chitral Times

یوٹیلٹی سٹورز اور موبائل یونٹس کے ذریعے مستحقین کو اشیائے ضروریہ کی فراہمی میں غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، وزیراعظم شہبازشریف

یوٹیلٹی سٹورز اور موبائل یونٹس کے ذریعے مستحقین کو اشیائے ضروریہ کی فراہمی میں غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، وزیراعظم شہبازشریف

یوٹیلٹی سٹورز اور موبائل یونٹس کے ذریعے مستحقین کو اشیائے ضروریہ کی فراہمی میں غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، وزیراعظم شہبازشریف

اسلام آباد(چترال ٹائمزرپورٹ) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کی ترقی،خوشحالی اور مہنگائی اور عوام کی معاشی مشکلات کے خاتمے کیلئے سب کو مل کر کام کرناہوگا، 300 یوٹیلٹی سٹورز اور 1200 موبائل یونٹس کے ذریعے کروڑوں مستحقین میں سستے آٹے، چینی، دالوں، گھی اور دیگر اشیائے ضروریہ فراہم کی جارہی ہیں، اس عمل میں کوئی غفلت اور کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔وہ بدھ کو اسلام آباد میں مختلف یوٹیلیٹی سٹورزکے دورے کے موقع پر گفتگوکر رہے تھے۔اس موقع پر وفاقی وزیراطلاعات نشریات عطاء اللہ تارڑ، وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیرخارجہ اسحاق ڈار، صنعت و پیداوار کے وفاقی وزیر رانا تنویر کے علاوہ مختلف محکموں کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔وزیراعظم نے دورے کیدوران مستحقین سے ملاقات کی اور ان سے ان کی مشکلات اور درپیش مسائل کے بارے میں دریافت کیا۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ رمضان پیکج کے حصول کے لئے والے مستحقین کو کسی مشکل کاسامنا نہ کرنا پڑے۔ وزیراعظم نے بتایا کہ رمضان ریلیف پیکج کی تقسیم کے عمل کا جائزہ لینے کے لئے انہوں نے اچانک یوٹیلیٹی سٹورز کے دورے کئے ہیں۔ان یوٹیلیٹی سٹورز پر آٹا 77 روپے فی کلو، گھی 100 روپے فی کلو سستا فراہم کیا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ چاول، دالوں اور چینی سمیت اشیائے ضروریہ پر بھی 30 فیصد کم نرخ وصول کئے جا رہے ہیں۔

وزیراعظم نے کہاکہ یوٹیلیٹی سٹورز پر بہترین انتظامات کئے گئے ہیں۔ 300 یوٹیلیٹی سٹورز کے علاوہ 1200 موبائل یونٹس کے ذریعے بھی کروڑوں مستحقین کو رمضان ریلیف پیکج کی فراہمی جاری ہے۔ مستحقین کے کوائف موجود ہوں تو بلاتاخیر ان تک اشیاء ضروریہ ارزا ں نرخوں پر پہنچ جاتی ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت اس سال امدا د کی رقم بڑھا کر 10ہزار روپے کر دی گئی۔بلوچستان، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے لاکھوں گھرانوں کو کفالت پروگرام کے تحت2 ہزارروپے اضافی بھی فراہم کئے جا رہے ہیں۔ وزیراعظم نے یقین دلایا کہ یوٹیلیٹی سٹورز کے ذریعے فراہم کی جانیوالے اشیاکے معیار پر کوئی سمجھوتا نہیں کیاجائیگا، کہیں کوئی غیر معیاری اور ناقص اشیاکی شکایت ملی تو سخت کارروائی کی جائے گی۔ وزیراعظم نے کہا کہ وفاقی حکومت متعلقہ اداروں اور وزرا کی مشترکہ کوششوں سے رمضان ریلیف پیکج کی فراہمی کو یقینی بنائے گی۔انہوں نے کہاکہ 3 کروڑ 96 لاکھ خاندانوں کو بی آئی ایس پی کے تحت سہ ماہی وظیفہ دیا جائیگا۔ وزیراعظم نے کہاکہ دورے کے دوران انہیں یہ دیکھ کر خوشی ہوئی کہ رمضان ریلیف پیکج کی تقسیم کا عمل بہترین طریقے سے جاری ہے۔ حکومت رمضان میں 12ارب روپے سے عام آدمی کو ریلیف فراہم کرے گی۔وزیراعظم نے دعا کی کہ رمضان المبارک کی برکت سے پاکستان میں ترقی اور خوشحالی کا دور دورہ ہو اور مہنگائی و عوامی مشکلات کا خاتمہ ہو۔ ہم سب کو اس کے لئے مل کر کام کرنا ہوگا۔

پاکستان میں سری لنکا والا کام ہونے جا رہا ہے، عمران خان

راولپنڈی(سی ایم لنکس) بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں سری لنکا والا کام ہونے جا رہا ہے، اب مہنگائی میں مزید اضافہ ہوگا اور عوام باہر نکل آئے گی۔اڈیالہ جیل میں میڈیا نمائندوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سب کچھ جھوٹ پر چل رہا ہے،الیکشن جھوٹے ہوئے، اداروں کی ساکھ ختم کر دی گئی سیکیورٹی تھریٹ کا کہا جا رہا ہے یہ بھی جھوٹ ہے سارا ملک جھوٹ پر چل رہا ہے۔انہوں ں ے کہا کہ ادارے تباہ ہو چکے ہیں، انتخابات میں پی ٹی آئی کو میدان میں نہیں آنے دیا گیا، ووٹر نے پولنگ ڈے پر ان سے بدلہ لیا لیکن ووٹ کے ذریعے تبدیلی کو تسلیم نہیں کیا گیا انھوں نے مینڈیٹ چھین کر قوم کی امید ختم کر دی ہے، میری ساری پیش گوئیاں سچ ثابت ہوئیں اب بتا رہا ہوں پاکستان میں سری لنکا والا کام ہونے جا رہا ہے، اب مہنگائی میں مزید اضافہ ہوگا اور عوام باہر نکل آئیں گے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ کوئی ڈیل کی بات نہیں ہو رہی وکلاء تک سے ملاقاتیں بند کر دی گئی ہیں، الیکشن میں دھاندلی کے خلاف ہمارا پْرامن احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا، ہم انتخابات میں دھاندلی کے خلاف سپریم کورٹ بھی جائیں گے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ سینیٹ الیکشن میں پھر پیسہ چلنے والا ہے، گزشتہ سینیٹ انتخابات میں گیلانی کا بیٹا پکڑا گیا تھا آج تک اسے سزا نہیں ہوئی۔

انتخابی نتائج محفوظ بنانے کیلئے درخواست پرسماعت بغیرکارروائی ملتوی

لاہور(چترال ٹائمزرپورٹ)لاہور ہائیکورٹ نے عام انتخابات کے نتائج کے فارم 45 اور 47 کو محفوظ بنانے کیلئے درخواست پر سماعت بغیر کارروائی ملتوی کردی۔لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس شجاعت علی خان نے شہری شیخ فضل الہٰی کی درخواست پر سماعت کی، درخواست میں الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا تھا۔درخواست گزار نے مؤقف اپنایا کہ ملک بھر میں قومی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کے لیے الیکشن ہوئے، انتخابات کیلئے ملک بھر میں 90 ہزار ریٹرننگ افسران، ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران اور پریذائیڈنگ افسروں کا تقرر کیا گیا۔درخواست گزار نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے ان انتخابات کے نتائج کو فوری اپ لوڈ کرنے کے لیے آر اوز، ڈی ار اوز کے لیے ایپ متعارف کرائی، عام انتخابات کے بعد سیاسی جماعتوں نے دھاندلی کے الزامات لگائے، سیاسی جماعتوں نے فارم 45 اور 47 میں دھاندلی کے الزامات عائد کیے۔درخواست میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن کے واضح احکامات کے باوجود الیکشن رزلٹ کو محفوظ بنایا گیا اور نہ ہی ایپ پر اپ لوڈ کیا گیا، پاکستان پینل کوڈ کے سیکشن 201، 202 اور 204 کے تحت شہادت ضائع ہونے کا خدشہ ہے۔درخواست میں لاہور ہائیکورٹ سے استدعا کی گئی کہ فارم 45 اور 47کو فوری الیکشن کمیشن کی ایپ پر اپ لوڈ کرنے کا حکم دیا جائے، عدالت فارم 45 اور 47 کو محفوظ بنانے کا حکم دے۔تاہم عدالت نے فارم 45 اور 47 کو محفوظ بنانے سے متعلق دائر درخواست پر سماعت 19 مارچ تک بغیر کارروائی ملتوی کردی۔