The Voice of Chitral since 2004
Sunday, 8 November 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

یونیوسٹی آف چترال کے زیر اہتمام منعقد ہونے والے امتحانات کی جدید ٹیکنالوجی کےزریعے نگرانی

Chitral Times

یونیوسٹی آف چترال کے زیر اہتمام منعقد ہونے والے امتحانات کی جدید ٹیکنالوجی کےزریعے نگرانی

یونیوسٹی آف چترال کے زیر اہتمام منعقد ہونے والے امتحانات کی  جدید ٹیکنالوجی کےزریعے نگرانی

چترال (چترال ٹائمز رپورٹ) جامعہ چترال کے زیرانتظام منعقد ہونے والے امتحانات کی شفافیت کو یقینی بنانے کیلئے جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے کامیاب نگرانی کی گئی۔ضلع چترال کے اندر اپنی نوعیت کے اس پہلے کامیات تجربے کی تفصیلات بتاتے ہوئے یونیورسٹی آف چترال کے کنٹرولر امتحانات ڈاکٹرعتیق احمد طارق نے بتایاکہ گورنمنٹ کالج آف مینجمنٹ سائنسز کے حالیہ امتحانات کی فاصلاتی نگرانی کیلئے پہلی بار یونیورسٹی کے شعبہ آئی ٹی کی مدد سے امتحانی ہال میں نصب کیمروں کو براہ راست جامعہ کے شعبہء امتحانات میں قائم کنٹرول روم سے منسلک کیاگیاتھا جس سے امتحانی ہال کے اندر حرکات وسکنات پر براہ راست نظررکھناممکن ہوا۔ اس نظام کو کامیاب بنانے کیلئے مذکورہ کالج کے پرنسپل صاحب الدین کی ذاتی دلچسپی اورخصوصی تعاون کو سراہتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امتحانات میں شفافیت کوتبھی ممکن بنایاجاسکتاہے جب تمام اسٹیک ہولڈرز اس میں مثبت کردار ادا کریں۔ آخرمیں ڈاکٹر طارق نے بتایا کہ یونیورسٹی کے پراجیکٹ ڈائریکٹر پروفیسرڈاکٹر بادشاہ منیر بخاری کے وژن کے مطابق آئندہ ہونے والے تمام امتحانات میں شفافیت کو یقینی بنانے کیلئے مزیداقدامات اٹھائے جائیں گے۔