Chitral Times

Jul 3, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر 5فروری بروز جمعہ کو عام تعطیل کا اعلان

شیئر کریں:

پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ)حکومت خیبر پختونخوا نے وزارت داخلہ اسلام آباد کے اعلامیے کی پیروی کرتے ہوئے کشمیریوں کی حق خود ارادیت کیلئے جدوجہد کی سیاسی اور اخلاقی حمایت کے طور پر یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر 5فروری 2021بروز جمعہ کو عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔مذکورہ دن کشمیری شہداء کی یاد میں صبح10بجے ایک منٹ کی خاموشی بھی اختیار کی جائے گی۔ اس امر کا اعلان محکمہ انتظامیہ حکومت خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلامیے میں کیا گیا۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
45081