The Voice of Chitral since 2004
Sunday, 8 November 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

یوم پاکستان کے حوالے سے چترال میں مختلف تقاریب، پرچم کشایی

Chitral Times

یوم پاکستان کے حوالے سے چترال میں مختلف تقاریب، پرچم کشایی

یوم پاکستان کے حوالے سے چترال میں مختلف تقاریب، پرچم کشایی

چترال ( نمایندہ چترال ٹایمز ) چترال میں یوم قرارداد پاکستان کے حوالے سے ایک پر وقار تقریب گورنمنٹ سنٹنیل ماڈل ہائی سکول چترال میں منعقد ہوا ۔ اس تقریب کے مہمان خصوصی ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو لوئر چترال شمروز خان اور صدر محفل کے فرائض ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر مظفر علی خان نے انجام دی ۔ جبکہ بڑی تعدادمیں سکولوں کے اساتذہ طلباء اور معززین چترال نے شرکت کی ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوتے ہوئے مقررین اے اے سی شمروز خان ، ڈی ای او مظفر علی خان ، پرنسپل سکول شاہد جلال ، فداء الرحمن ڈائرکٹر اسامہ اکیڈمی ، فاروق اعظم ڈسٹرکٹ سپوٹس آفیسر ، سراج الدین ، عبدالصافی اور سکول کے طلباء نے قراداد پاکستان پر تفصیل سے روشنی ڈالی اور کہا ۔ کہ 23 مارچ 1940 کو آج ہی کے دن قرارداد لاہور پاس کیا گیا تھا ۔ جو قیام پاکستان کیلئے انتہائی مبارک قرارداد اور دن ثابت ہوا ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ پاکستان ہمارے اسلاف کی قربانیوں کا ثمر ہے ۔ جس کی حفاظت اور ترقی ہماری ذمہ داری ہے ۔ اور ہمیں اس کی قدر کرنی چائیے ۔ اس موقع پر طلباء نےتقریر ملی نغمے پیش کرکے خوب داد وصول کی ۔ تقریب کے اختتام پر طلباء میں شیلڈ تقسیم کئے گئے ۔

یوم پاکستان کے حوالے سے ایک اور پروگرام لینگ لیڈ سکول اینڈ کالج چترال کے زیر انتظام بھی منعقد ہوا ۔ جس میں سکول کے پرنسپل مس کیری کی زیر قیادت ایک ریلی چیو پل سے اتالیق بازار تک نکالی گئی ۔ جس میں خطیب شاہی مسجد چترال مولانا خلیق الزمان ، سوشل ورکر عنایت اللہ اسیر سکول کے اساتذہ اور طلباء کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ اس ریلی سے مولانا خلیق الزمان نے قرارداد پاکستان اور اسلاف کی قربانیوں پر تفصیل سے روشنی ڈالی ۔

chitraltimes pakistan day celebration 23 march chitral

chitraltimes pakistan day celebration 23 march chitral langlands school carry