The Voice of Chitral since 2004
Thursday, 5 November 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

یورپ کے مختلف ممالک سے بڑی تعداد میں سیاحوں کی وادی اویرآمد اور ان کا شاندار استقبال

Chitral Times

یورپ کے مختلف ممالک سے بڑی تعداد میں سیاحوں کی وادی اویرآمد اور ان کا شاندار استقبال

یورپ کے مختلف ممالک سے بڑی تعداد میں سیاحوں کی وادی اویرآمد اور ان کا شاندار استقبال

یورپ کے مختلف ممالک سے بڑی تعداد میں سیاحوں کی وادی اویرآمد اور ان کا شاندار استقبال

اپرچترال ( رحمت عزیز خان چترال ٹائمز) وادی اویر سیاحوں کےلئے ایک پرکشش سیاحتی مقام ہے۔ اس وادی میں بہت سے ٹورسٹ سائٹ ہیں جو ڈائیورسٹی اور پرکشش نظارے یورپ سے سیاحوں کو کھینچ کر اپنی خوبصورتی دکھانے کےلئے لاتا ہے۔

آج کافی تعداد میں سیاح اویر کے خوبصورت مقام خیرچوم آئے۔ خیرچوم میں ان کا ولہانہ اور پر تپاک استقبال کیا گیا۔ مقامی لوگ اپنے گھوڑے لے کر پہلے سے خیرچوم پہنچ چکے تھے۔ سیاحوں میں مرد اور عورتیں دونون شامل تھے۔

خیرچوم وادی اویر میں کھوو ثقافت کا زمانہ قدیم سے مرکز رہا ہے۔ یہاں چترال کا مشہور ستار نواز حبیب الرحمان لال گزر چکا ہے۔ اس گاون کے باشندے بہت مہمان نواز ہیں اور مہمان کا بہت ذیادہ تواضع کرتے ہیں۔ اب حبیب الرحمان لال کے کے صاحبزادے اپنی پیداری روایات کو قائم رکھ کر کھوو ثقافت کو کما حقہ ادا کر رہے ہیں۔

جب سیاح مہمان خیرچوم اویر پہنچے تو میں نے ان کو خوش آمدید کہ کر ریسو کیا۔ خیرچوم وادی اویر میں ایک پیکنک اور سیاحتی مقام ہے۔ جب بھی کوئی مہمان اویر اتے ہیں۔ وہ ضرور خیرچوم میں کچھ ٹائم کےلئے ٹھرتے ہیں۔ کوئی اویر ائے اور خیرچوم نہ ائے تو اس کا اویر انا بے معنی ہو جاتی ہے۔

مہمانوں کےلئے دوپہر کے کھانے کی بندوبست فضل نعیم لال خیرچوم کے گھر سے کیا گیا تھا۔ مہمان گھوڑوں پر سوار ہوکر خیرچوم کے سبزہ زار میں گھوڑوں کو گھماتے رہے۔ اس کے بعد لنچ پیش کیا گیا جو چترالی روایتی اور انگلش کھانوں پر مشتمل تھے۔

مہمانوں کو محظوظ کرنے کےلئے افتاب الرحمان لال اور رحمت سلام چیرمین نے ستار سریلی ساز میں بجائے اور شریف الرحمان لال نے گانا گا کر سیاحوں سے داد حاصل کئے۔ خیرچوم کے پہاڑ کے دامن میں مہمان دور تک سبزہ زاروں میں گھومنے کے بعد آگے منزل کی طرف گھوڑوں پر سوار ہو کر روانہ ہوئے۔

chitraltimes foreign tourists visit ovir upper chitral 4

chitraltimes foreign tourists visit ovir upper chitral 5

chitraltimes foreign tourists visit ovir upper chitral 7

chitraltimes foreign tourists visit ovir upper chitral 8

chitraltimes foreign tourists visit ovir upper chitral 9

chitraltimes foreign tourists visit ovir upper chitral 10

chitraltimes foreign tourists visit ovir upper chitral 11

chitraltimes foreign tourists visit ovir upper chitral 12

chitraltimes foreign tourists visit ovir upper chitral 1

chitraltimes foreign tourists visit ovir upper chitral 3