Chitral Times

Jun 30, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

یورپین یونین کے سربراہ مس کترنا کا دورہ بونی، سی ڈی ایل ڈی کی کارگردگی کاجائزہ

شیئر کریں:

بونی(نمائندہ چترال ٹائمز) سی۔ڈی۔ایل۔ڈی پروگرام گورنمنٹ آف خیبر پختونخوا کو ٹیکنیکل اور مالی سپورٹ کرنے والی یورپین یونین کے سربراہ کترنا نے پیرکے روز سب ڈویژن مستوج کے ہیڈ کوارٹربونی کا دورہ کیا

ان کے ساتھ سی۔ڈی۔ایل ڈی کے صوبائ اور ڈسٹرکٹ سطح کے اعلی افسران شامل تھے ۔انھوں نے سی۔ڈی۔ایل۔ڈی کی جانب سے علاقے میں مختلف تنظیمات کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔

نیا سویرا تنظیم چارویلندہ اور اقرا تنظیم بونی لشٹ کی جانب سے مہمانوں کو تنظیم کی کارکردگی رپورٹ پیش پیش کی گئی۔انھوں نے تنظیم کے ممبر ہما اکبر کے انگریزی میں پیش کردہ رپورٹ کی تعریف کی۔
اس طرح علاقہ میں سی ڈی ایل ڈی کی طرف سے مختلف پروجیکٹ کے مسائل اور کامیابیوں کے بارے میں شرکا سے سوالات کئے۔ انھوں نے تنظیم کی کارکردگی اور علاقے میں سی ڈی ایل ڈی کے کامون میں کامیابیوں کو سراہا اور یہاں کے عوام کو مبارکباد پیش کی۔

یورپین یونین سربراہ نے علاقے کے عوام کی ان کی والہانہ استقبال اور محبت کی تعریف کی۔

پروگرام میں مس کترنا کوروائتی تحائف پیش کئے گیے۔وسی نائب ناظم محمد پرویز لال، رحمت سلام لال، سردار حاکیم خان، شیر عالم، محبوب کونسلر کی جانب سے مہمانان کو چترالی روائتی ٹوپیاں پہنائے گئے۔

بچیون نے مہمانان کو پھولوں کے گلدستہ پیش کئے۔پروگرام میں و سی کونسلرز کی جانب سے کمیشن کے سربراہ کو اپر چترال کےلئے فنڈز بڑھانے اور علحیدہ کرنے کی بھی تجویز دی گئ ۔

پروگرام کے آخر میں وسی ناظم سلامت خان نے مہمانون کا شکریہ ادا کیا
EU Katrina visit booni chitral 1

EU Katrina visit booni chitral 3

EU Katrina visit booni chitral 4

EU Katrina visit booni chitral 5


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
20556