The Voice of Chitral since 2004
Friday, 6 November 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

ہ موجودہ صوبائی حکومت نے مساجد کے ساتھ ساتھ مدارس کو بھی سولرائزیشن کے منصوبے میں شامل کیا ہے ۔ صوبائی اسمبلی کے ہر حلقے میں ابتدائی طور پر 15 مساجد اور10 مدارس کو سولرائز کیا جائے گا۔۔وزیراعلیٰ

Chitral Times

پشاور ( چترال ٹائمزرپورٹ ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین خان گنڈا پورسے منگل کے روز متحدہ علماءبورڈ کے چیئرمین مولانا قاری احسان الحق کی سربراہی میں بورڈ اراکین نے وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ پشاور میں تعارفی ملاقات کی۔ملاقات میں متحدہ علماءبورڈ کے قیام کے اغراض و مقاصد اور کارکردگی پر گفتگو کی گئی ۔ صوبائی وزیر برائے اوقاف و مذہبی اُمور عدنان قادری ، سیکرٹری اوقاف کے علاوہ محکمہ اوقاف اور مذہبی اُمور کے دیگر حکام بھی ملاقات میں موجود تھے۔

وزیراعلیٰ نے تمام مکاتب فکر کے علماءپر مشتمل علماءبورڈ کے قیام کو ایک احسن اقدام قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ صوبے میں بین المسالک اور بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دینے میں متحدہ علماءبورڈ کا کردار لائق تحسین ہے ۔ اُنہوںنے کہاکہ مختلف بیماریوں اور سماجی برائیوں کے خلاف شعور اُجاگر کرنے میں بھی متحدہ علماءبورڈ کا اہم کردار ہے اور صوبائی حکومت بورڈ کے اس کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے ۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ موجودہ صوبائی حکومت تمام مذہبی اور سماجی معاملات میں علمائے کرام کو ساتھ لے کر آگے بڑھنا چاہتی ہے اور اس سلسلے میں متحدہ علماءبورڈ کی وساطت سے علمائے کرام کے ساتھ قریبی روابط رکھے جائیں گے ۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ بانی چیئرمین عمران خان نے ہمیشہ ریاست مدینہ کی بات کی ہے ریاست مدینہ کے طرز پر حکومت کا قیام علمائے کرام کی مدد اور تعاون سے ہی ممکن ہے ۔

مدارس کی رجسٹریشن، آئمہ کرام کے اعزازیئے ، مساجد و مدارس کی سولرائزیشن سمیت دیگر تمام معاملات میں علمائے کرام سے بھر پور مشاورت کی جائے گی اور ان سے رہنمائی لی جائے گی ۔ علی امین گنڈا پور نے کہاکہ موجودہ صوبائی حکومت نے مساجد کے ساتھ ساتھ مدارس کو بھی سولرائزیشن کے منصوبے میں شامل کیا ہے ۔ صوبائی اسمبلی کے ہر حلقے میں ابتدائی طور پر 15 مساجد اور10 مدارس کو سولرائز کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ مدارس کے طلباءکی Capacity building اور skill developmentپروگراموں پر عمل درآمد تیز کیاجائے گاجبکہ ان پروگراموں میں بچیوں کے مدارس کو بھی شامل کیا جائے گا۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ نے متحدہ علماءبورڈ کے ممبران کیلئے فی کس ماہانہ ایک لاکھ روپے اعزازیہ مقرر کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ اس کے علاوہ سرکاری امام مساجد اور خطباءکو اگلے گریڈوں میں ترقی دینے کا بھی اعلان کیا ہے ۔وزیراعلیٰ نے فکسڈ پے پر محکمہ اوقاف کی مساجد میں خدمات سرانجام دینے والے اماموں اور خطیبوں کو مستقل کرنے کیلئے پالیسی بنانے کی ہدایت کی ہے ۔ وزیراعلیٰ نے اپنی گفتگو میں کہاکہ موجودہ صوبائی حکومت زکوٰة کے نظام میں اصلاحات لارہی ہے، زکوٰة کو اصل حقدار تک پہنچانے میں علماءاپنا کلیدی کردار ادا کریں ۔