Chitral Times

Jul 1, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ہونہار طالبہ بشرہ رضا کا اعزاز، شعبہ الیکٹریکل انجینئرنگ میں میرٹ پر داخلہ لینے میں کامیاب

شیئر کریں:

چترال(نمائندہ چترال ٹائمز ) یارخون ویلی کے دیوانگول بریپ سے تعلق رکھنے والی طالبہ بشرہ رضادختر  محمد رضا یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹکنالوجی پشاور کے شعبہ الیکٹریکل  انجینیرنگ میں میرٹ پر داخلہ لینے میں کامیاب ہوئی ہے ۔ اور خوش قسمت طالبہ بشرہ رضا  کا نام میرٹ لسٹ پر بائسویں نمبر پر آیا ہے جو کہ چترال کے لیے اعزاز کا مقام ہے۔اس سے پہلے بھی بشرہ نے دوسرے معروف انجینئرنگ یونیورسٹیوں (Ghulam ishaq   Khan Institute of  Engineering science and technology Swabi اور Institute of Space Technology Islamabad) کا ٹیسٹ پاس کر چکی ہیں – 

چترال ٹائمز ڈاٹ کام سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے اپنی کامیابی کو اللہ تعالیٰ کی مہربانی ، والدین کی دعاوں ، اساتذہ کی بہترین رہنمائی اور اپنی انتھک محنت کا نتیجہ قرار دیا ہے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
40662