The Voice of Chitral since 2004
Saturday, 7 November 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

ہمارا سب سے بڑا مطالبہ ہے بجلی کے بلوں میں اضافہ اور سلیب سسٹم ختم کیا جائے، حافظ نعیم الرحمٰن

Chitral Times

ہمارا سب سے بڑا مطالبہ ہے بجلی کے بلوں میں اضافہ اور سلیب سسٹم ختم کیا جائے، حافظ نعیم الرحمٰن

ہمارا سب سے بڑا مطالبہ ہے بجلی کے بلوں میں اضافہ اور سلیب سسٹم ختم کیا جائے، حافظ نعیم الرحمٰن

ہمارا سب سے بڑا مطالبہ ہے بجلی کے بلوں میں اضافہ اور سلیب سسٹم ختم کیا جائے، حافظ نعیم الرحمٰن

فیصل آباد(چترال ٹائمزرپورٹ)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ ہمارا سب سے بڑا مطالبہ ہے بجلی کے بلوں میں اضافہ اور سلیب سسٹم ختم کیا جائے۔فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ گنتی کے چند لوگ ہیں جن کے آئی پی پیز ہیں، لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے لیے آئی پی پی پیز معاہدے غلط طے کیے گئے۔انہوں نے کہا کہ اس بجٹ میں 8.2 ٹریلین روپے اس بجلی کی قیمت ادا کریں گے جو استعمال نہیں کریں گے، بجلی کی قیمت کے لیے طرح طرح کے ٹیکسز عوام پر لگائے جائیں گے، پوچھنا ہے یہ معاہدے قوم کے سامنے کیوں نہیں لائے گئے۔حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ کسی گورنمنٹ نے اس پر کوئی کام نہیں کیا، پی ٹی آئی نے شروع کیا مگر کوئی نتیجہ نہیں نکلا، فائدہ اٹھانے والے تمام حکومتوں پر اثر و رسوخ رکھتے ہیں،

واضح کردیں اب آئی پی پیز کا دھندہ نہیں چلے گا، صنعتکار اور تاجر بھی اب آواز اٹھا رہے ہیں۔امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ آئی ایم ایف اگر ایسا کرنے کا کہتا تو اس سے بڑا ظلم نہیں ہوسکتا، ایک ہی راستہ ہے اپنے حق کیلئے کھڑے ہوں اور ان کو معاہدوں پر نظرثانی پر مجبور کریں، مراعات یافتہ طبقہ ہماری قسمت کا فیصلہ کرتا ہے جو ریٹائر ہو کر بیرون ملک چلے جاتے ہیں۔ان کا مزید کہنا ہے کہ جماعت اسلامی پْرامن سیاسی جدوجہد پر یقین رکھتی ہے، مہنگی بجلی کی وجہ سے انڈسٹری تباہ حالی کا شکار ہے، بجلی سستی کی جائے۔حافظ نعیم الرحمٰن نے یہ بھی کہا کہ کک بیکس لے کر فیصلے یہ کرتے ہیں اور بھگتے عوام ہیں، اشیاء خورونوش پر ٹیکس ختم کیا جائے، 375 ارب روپے تنخواہ دار طبقہ نے انکم ٹیکس میں دیا، جاگیرداروں نے صرف 5 ارب انکم ٹیکس دیا، ان پر ٹیکس کیوں نہیں لگتا۔

بیرسٹر گوہر کا بھوک ہڑتالی کیمپ لگانے کا اعلان

اسلام آباد(سی ایم لنکس)چیئرمین پاکستان تحریکِ انصاف بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ آج ہم بھوک ہڑتالی کیمپ لگا رہے ہیں، بھوک ہڑتالی کیمپ روٹیشن کے ساتھ چلائیں گے، ہمارے ارکان اسمبلی اس کیمپ میں شرکت کریں گے۔بیرسٹر گوہر علی خان نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا ہے کہ رؤف حسن اور دیگر کارکنان کا 10 روز کا ریمانڈ مانگا گیا ہے، ہم نے روف حسن اور دیگر کارکنان کو کیس سے ڈسچارج کرنے کی استدعا کی ہے، عدالت کو بتایا کہ رؤف حسن 75 سال کے ہیں اور کینسر کے مریض ہیں۔بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا ہے کہ ہم نے عدالت کو بتایا کہ آفس میں موجود واٹر ڈسپنسر سمیت سب لے گئے ہیں، اقلیتیوں کے لیے مخصوص نشستوں کے لیے آنے والوں کو بھی اٹھالے گئے۔انہوں مزید کہا کہ تحریک انصاف دہشت گردی کی ہر شکل کی مذمت کرتی رہی ہے اور کرتی رہے گی، تحریک انصاف محب وطن تھی، ہے اور رہے گی۔بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی جماعت پر کوئی پابندی نہیں لگ سکتی، تحریک انصاف تھی، ہے اور رہے گی۔اْن کا کہنا تھا کہ جنہوں نے پانچ انکوائریاں شروع کروائی تھیں وہ سب ختم ہو گئی ہیں، تحریک انصاف قانون اور آئین کی بالادستی کے لیے کھڑی ہے، یہ سارے لوگ ناکام ہوں گے، صرف سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرامد روکنے کے لیے ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی نے کہا کہ چیف جسٹس سے درخواست ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل کروانا آپ کی ذمہ داری ہے۔بیرسٹر گوہر علی کا کہنا تھا کہ آج ہماری اسپیکر قومی اسمبلی سے بھی ملاقات ہے۔میڈیا سے گفتگو کے دوران چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ بھارتی آرمی چیف کے بیان کی مذمت کرتے ہیں، پاک فوج مضبوط تھی اور پاکستان کے تحفظ کے لیے مضبوط رہے گی۔