Chitral Times

Jul 2, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

  ہجرتی پرندوں کے عالمی دن کے موقع پر سورلاسپور میں آگاہی پروگرام کا انعقاد

شیئر کریں:

  ہجرتی پرندوں کے عالمی دن کے موقع پر سورلاسپور میں آگاہی پروگرام کا انعقاد

اپر چترال ( چترال ٹایمزرپورٹ ) سنو لیپرڈ فاؤنڈیشن چترال نے  14 اکتوبر 2023 کو وائلڈ لائف ڈویژن چترال کے اشتراک سے  گورنمنٹ ہائی سکول سورلاسپور اپر چترال میں   ہجرتی پرندوں کے عالمی دن (World Migratory Bird Day)  کی مناسبت سے ایک    آگاہی پروگرام کا انعقاد کیا۔  جس میں  GHS سورلاسپور کے اساتذہ  کرام اور طلباء  و طالبات کے علاوہ سنو لیپرڈ کنزرویشن آرگنائزیشن  (SLCO) اور SADCO سورلاسپور کے نمائندوں نے شرکت کی ۔ عالمی مائیگریٹری برڈ ڈے، عالمی سطح پر ، ہجرت کرنے والے پرندوں اور ان کے رہائش گاہوں کے تحفظ اور تحفظ کی اہمیت کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لیے منایا جاتا ہے۔ GHS سورلاسپور میں ہونے والے پروگرام میں مختلف معلوماتی اور تعلیمی  سرگرمیوں کا ایک سلسلہ شامل تھا جس کا مقصد سکول کے نوجوان ذہنوں کو ہجرت کرنے والے پرندوں کی اہمیت اور ان کے تحفظ کی ضرورت کے بارے میں  معلومات و آگاہی دینا تھا۔

پروگرام میں سکول طلباء  و  طالبات نے ہجرتی یعنی مہمان پرندوں کے حوالے سے تقاریر  کی ، جس میں ان پرندوں کے   ہجرت کے وجوہات، ان کے اہمیت، نقل  مکانی کے راستوں اور ہجرت کرنے والے پرندوں کو درپیش چیلنجوں کے بارے میں تفصیل سے بتایا گیا اور طلباء و طالبات کو آرٹ کے ذریعے نقل مکانی کرنے والے پرندوں کے بارے میں اپنی سمجھ کا اظہار کرنے کا موقع بھی فراہم کیا گیا۔جس میں مختلف طالبات نے حصہ لیا۔

جمیع اللہ شیرازی،  ریجنل پروگرام منیجر ایس ایل ایف چترال  نے حاضرین کو قدرتی وسائل اور جنگلی حیات خصوصا برفانی چیتے کی تحفظ کے کے لئے  SLF  کی کوششوں کے بارے میں اور   نقل مکانی کرنے والے پرندوں کی اہمیت اور ان کو درپیش خطرات کے حوالے سے تفصیلی پریزنٹیشن دی ۔

فاروق نبی، ڈی ایف او وائلڈ لائف ڈویژن چترال نے طلباء سے نقل مکانی کرنے والے پرندوں کے حوالے سے  تفصیلی گفتگو کی۔ انہوں نے کہا کہ آج ہم ایک اہم دن کی مناسبت سے یہاں جمع ہے جو  نقل مکانی کرنے والے پرندوں اور ان کے رہائش گاہوں کے تحفظ کی ضرورت کے بارے میں شعور اجاگر کرنے کے لیے وقف ہے۔  یہ دن دنیا بھر میں  ان مہمان مسافروں کی اہمیت اور کرہ ارض کی حیاتیاتی تنوع کو برقرار رکھنے میں ان کی کردار کو اجاگر کرنے کے لیے منایا جاتا ہے۔  انھوں نے کہا کہ چترال والوں کی مہمان نوازی پورے پاکستان میں مشہور ہے لیکن میں گزارش کرونگا کہ یہ مہمان نوازی اگر مہمان پرندوں کے لئے بھی اپنایاجائےتو  بے مثال ہوگا۔
محمد وزیر، وی سی چیئرمین لاسپورو سیاسی رہنما اور شاہ خان قریشی، ممتاز سماجی کارکن/ صدر ایس ایل سی او سورلاسپور نے علاقے میں  ایس ایل ایف کی جنگلی حیات خصوصاً برفانی چیتے کے تحفظ کی کوششوں کو سراہا۔  پروگرام کے آخر میں تقاریر اور آرٹ مقابلوں میں بہترین پرفارمنس دینے والے طالبات کو  ان کی حوصلہ افزائی کے لئے ادارے کی طرف سے شیلڈ دیےگئے۔

chitraltimes laspure migratory birds day observed in ghs laspure upper chitral 7

chitraltimes laspure migratory birds day observed in ghs laspure upper chitral 2 chitraltimes laspure migratory birds day observed in ghs laspure upper chitral 3 chitraltimes laspure migratory birds day observed in ghs laspure upper chitral 5 chitraltimes laspure migratory birds day observed in ghs laspure upper chitral 6


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
80316