Chitral Times

Jun 30, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

گولین گول بجلی کے حوالے سے اسٹینڈنگ کمیٹی کا اجلاس چترال میں بلایا گیا ہے۔۔شہزادہ افتخار الدین

Posted on
شیئر کریں:

بونی ( جمشید آحمد نمایندہ چترال ٹائمز)گولن گول106میگاواٹ بجلی گھر سے چترال کو بجلی دینے کے حوالے سے ایم این اے شہزادہ افتخار الدیں نے اسلام آباد سے چترال ٹائمز سے ٹیلی ٖفونک گفتگو کی۔ ان کے کہنے کے مطابق گولن گول پاور ہاوس سے چترال کو بجلی دینے کی منظوری ہوچکی ہے اس حوالے سے بجلی کی فراہمی کے سلسلے میں 20×26 mb دو عدد ٹرانسفر مر کی ضرورت ہے ایک عدد ٹرانسفرمر دروش گریڈ اسٹیشن میں پہنچ چکا ہے اور سب ڈویثرن مستوج کے لیے ایک عدد 20x26mb جوٹی لشٹ میں پہنچنا باقی ہے جوکہ عنقریب پہنچ جائے گا۔یہ ٹرانسفرمر نہ پہنچنے کی صورت میں پاور ہاوس کے سوچ چارٹ سے بجلی سب ڈویثرن مستوج کو دینے کی کوشیش کی جائے گی ۔ اس کے علاوہ دروش میں ٹرانسفر مرکی تنصیب اور بجلی کی ترسیل کے لیے کام جاری ہے جبکہ چترال ٹاون کے لیے 10mb ٹرانسفر مر جوٹی لشٹ پہنچ گیا تھا خراب نکلنے کی باعث واپس کر دیا گیا ہے اس کی جگہ دوسرا ٹرانسفر مر جلد پہنچا دیا جائے گا۔سب ڈویثرن مستوج کو بجلی دینے کے حوالے سے مزید بات کر تے ہوئے انہوں نے کہ اس سلسلے میں پیڈو اور پیسکو کے درمیان معاہدہ ہونا ضروری ہے اس سلسلے میں عنقریب اسٹنڈنگ کمیٹی کا ایک اہم اجلاس چترال میں بلایاگیا ہے جس میں پیڈو، پیسکوکے تمام حکام شرکت کریں گے اس کے بعد بجلی کی افتتاح کے لیے مناسب تاریخ کا فیصلہ کیا جائے گا۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged ,
3413