The Voice of Chitral since 2004
Sunday, 8 November 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

گولن گول ہائیڈرو پاور پراجیکٹ سے بجلی کی پیداوار کو جلد بحال کر دیا جائے گا،اویس احمد خان لغاری

Chitral Times

اسلام آباد( چترال ٹائمزرپورٹ )وفاقی وزیر پاور ڈویڑن اویس احمد خان لغاری نے کہا ہے کہ گولن گول ہائیڈرو پاور پراجیکٹ سے بجلی کی پیداوار میں رکاوٹ کی وجہ سے چترال کے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی ہے، بجلی کی جلد فراہمی کو بحال کر دیا جائے گا۔جمعہ کو ایوان بالا کے اجلاس میں سینیٹر فلک ناز کے توجہ دلاؤ نوٹس کے جواب میں سردار اویس احمد خان لغاری نے کہا کہ بد قسمتی سے ہمارے بجلی کے پورے سسٹم کو ایک زنگ لگا ہوا ہے اس کو ٹھیک کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کے معاملات کو بہتر بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ انشاء  اللہ ہم معاملات میں بہتری لائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ چترال میں گولن گول ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی مجموعی پن بجلی کی پیداوار 108 میگا واٹ ہے،پیڈو نامی ادارہ اس کا انتظام چلاتا ہے اور واپڈا اس کو آپریٹ کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ خرابی کی وجہ سے پچھلے 36 گھنٹے کے دوران اس سے پیداوار رک گئی تھی جبکہ مارچ 2024ء میں چترال کو جو نیشنل گرڈ کی لائن جوڑتی ہے، اس کے پول گرنے کی وجہ سے بھی مسائل پیدا ہوئے۔انہوں نے کہا کہ جب گولن گول ہائیڈرو پاور پراجیکٹ سے بجلی کی پیداوار میں خلل پیدا ہوتا ہے تو پھر نیشنل گرڈ سے بجلی فراہم کی جاتی ہے اور اس سسٹم میں خرابی کو دور کرنے میں ایک دو ہفتے لگیں گے۔انہوں نے کہا کہ کچھ علاقوں میں گولن گول پن بجلی منصوبے سے بجلی کی فراہمی بحال ہو گئی ہے۔ بجلی کی مکمل ترسیل بحال کرنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں یہ مسئلہ جلد حل کر لیا جائے گا،محرک کو ایک گھنٹے میں اس حوالے سے تفصیلی معلومات فراہم کر دی جائیں گی۔