The Voice of Chitral since 2004
Saturday, 14 November 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

گورنمنٹ ہائی سکول عشریت کے طالب علم فرقان الدین کا اعزاز

Chitral Times

گورنمنٹ ہائی سکول عشریت کے طالب علم فرقان الدین کا اعزاز

گورنمنٹ ہائی سکول عشریت کے طالب علم فرقان الدین کا اعزاز

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) گورنمنٹ ہائی سکول عشریت کے طالب علم فرقان الدین نے انگریزی زبان میں زونل انٹر سکولز تقریری مقابلے میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی جس کا موضوع “قومی تعمیر میں نوجوانوں کا کردار”تھا۔ فرقان الدین اگلے مرحلے میں صوبائی سطح پر منعقد ہونے والی تقریری مقابلے میں شریک ہوں گے جوکہ آنے والے دنوں میں پشاور میں منعقد ہوں گے۔ گورنمنٹ سینٹینل ماڈل سکول کے ہال میں منعقد ہونے والے انٹرسکولز مقابلے میں ضلعے سے بڑی تعداد میں سکولوں کے طلباء نے حصہ لیا۔ فرقان الدین نے اپنی کامیابی کو سکول کے اساتذہ اور خصوصاً قاضی شریف احمد کی مسلسل محنت اور رہنمائی کے ساتھ ساتھ والدین کی دعاؤں کا ثمر قرار دیا۔