Chitral Times

Jul 4, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

گورنمنٹ کنٹریکٹرایسوسی ایشن چترال کے انتخابات مکمل،نوراحمدخان صدر منتخب

شیئر کریں:

چترال (چترال ٹائمزرپورٹ)گورنمنٹ کنٹریکٹرایسوسی ایشن چترال کے انتخابات مکمل ہوگئے۔جس کے مطابق نوراحمدخان صدراورفیض الرحمن جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے ہیں‌.
ٹھیکہ داربرادری نے ایک ہنگامی اجلاس کے بعداتفاق رائے سے جن دیگرعہدہ داروں کاچناؤعمل میں لایااُن میں مغل بازخان سرپرست اعلیٰ، جاویداخترسینئرنائب صدر، مفتاح الدین،سعیدالدین لال،محمدنصیر،صدیق احمدنائب صدور،بابرالدین خزانچی،فضل ہادی جائنٹ سیکرٹری اورسیف الرحمن آفس سیکرٹری منتخب ہوئے۔جبکہ ایگزیکٹوباڈی میں حاجی محمدخان، قذافی،نثاردستگیر،امیراللہ خان،افتاب ایم طاہر،نواب خان،مجیب الرحمن،سبحان الدین،سکندرخان،بزرگ شاہ،شفیق الرحمن شامل ہیں۔

اس موقع پرنومنتخب صدراورجنرل سیکرٹری نے ٹھیکہ داروں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وہ ٹھیکہ داربرادری کودرپیش مسائل اورمشکلات کوحل کرانے کے لئے ہرقسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔انہوں نے کہاکہ چترال انتہائی پسماندہ اوردورافتادہ علاقہ ہے گذشتہ کئی سالوں سے قدرتی آفات کی تباہ کاریوں کی وجہ سے علاقہ مزیدپسماندہ ہوگیاہے۔ترقیاتی کام نہ ہونے اورفنڈزکی نایابی کے سبب مقامی ٹھیکہ دارکسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبورہیں۔اورزیادہ ترٹھیکہ داراپنے پیشے کوخیرباد کہہ چکے ہیں۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ ٹھیکہ داروں کے واجبات جلدازجلد اُن کواداکرکے مشکلات سے نجات دلایاجائے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
22912