The Voice of Chitral since 2004
Friday, 6 November 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

گورنر خیبرپختونخوا نے وزیراعلیٰ سردار علی امین گنڈا پور کو خط ارسال کردیا، صوبے کے مسائل کے حل کے لئے مشترکہ ٹاسک فورس کے قیام کی تجویز پیش ،

Chitral Times

گورنر خیبرپختونخوا نے وزیراعلیٰ سردار علی امین گنڈا پور کو خط ارسال کردیا، صوبے کے مسائل کے حل کے لئے مشترکہ ٹاسک فورس کے قیام کی تجویز پیش ،

گورنر خیبرپختونخوا نے وزیراعلیٰ سردار علی امین گنڈا پور کو خط ارسال کردیا، صوبے کے مسائل کے حل کے لئے مشترکہ ٹاسک فورس کے قیام کی تجویز پیش ،

گورنر خیبرپختونخوا نے وزیراعلیٰ سردار علی امین گنڈا پور کو خط ارسال کردیا، صوبے کے مسائل کے حل کے لئے مشترکہ ٹاسک فورس کے قیام کی تجویز پیش ،

پشاور ( چترال ٹائمزرپورٹ ) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعلیٰ سردار علی امین خان گنڈاپور سمیت خیبرپختونخوا کی تمام صوبائی سیاسی قیادت کو خط ارسال کر دیا،گورنر کیجانب سے ارسال کئے گئے خط میں صوبہ کے مجموعی مسائل کے حل کے لیئے مشترکہ ٹاسک فورس فورس کے قیام کی تجویز پیش کی گئی۔خط میں لکھاگیاہے کہ وفاق سے منصفانہ وسائل کی تقسیم، صوبہ حقوق کیلئے یونائیٹڈ ٹاسک فورس کے قیام کی تجویز پیش کرتا ہوں۔گورنر ہاؤس کیجانب سے صوبائی سیاسی قیادت پر مشتمل یونائیٹڈ ٹاسک فورس کو مکمل تعاون فراہم کیا جائے گا۔خط کے متن کے مطابق قیام امن، آئل و گیس ایکسائز ڈیوٹی، این ایف سی ایوارڈ، نیٹ ہائیڈل پرافٹ اور دیگر حقوق کا حصول ٹاسک فورس کی ترجیحات ہونگی،یونائیٹڈ ٹاسک فورس کے پہلے اجلاس کی میزبانی گورنر ہاؤس پشاور کرے گا۔ خط کے مطابق یونائیٹڈ ٹاسک فورس کے ذریعے مشترکہ چارٹر آف ڈیمانڈ تیار کرکے وفاق کو بھجوایا جائے گا۔گورنرفیصل کریم کنڈی نے کہاہے کہ گورنر کا منصب سنبھالتے ہی صوبہ کی تمام سیاسی قیادت کے پاس خود چل کر گیا، صوبہ کے حقوق کیلئے مشترکہ آواز، جدوجہد یونائیٹڈ ٹاسک فورس کی بدولت مفید ثابت ہو گی۔گورنر کیجانب سے پی ٹی آئی، عوامی نیشنل پارٹی،قومی وطن پارٹی، جے یو آئی، ایم ڈبلیو ایم، ٹی ایل پی،پاکستان مسلم لیگ،پی ٹی آئی پارلیمنٹیرین،مزدور کسان پارٹی، جے یو آئی (س)، جماعت اسلامی، پاکستان پیپلز پارٹی، جے یو آئی(نورانی) کی صوبائی قیادت کو ارسال گیا۔

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا شمالی وزیرستان میں ماڑی پٹرولیم کمپنی کے ہیلی کاپٹر حادثہ پر اظہار افسوس

پشاور ( چترال ٹائمزرپورٹ )گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے شمالی وزیرستان میں ماڑی پٹرولیم کمپنی کے ہیلی کاپٹر حادثہ پر اظہار افسوس کرتے ہوئے حادثہ میں 6 افراد کے جاں بحق ہونے پر دلی رنج و غم کا اظہار کیاہے۔ انہوں نے افسوسناک حادثہ پر جانی و مالی نقصان پر ماری پٹرولیم کمپنی انتظامیہ سے دلی ہمدردی ظاہر کرتے ہوئے حادثہ کے زخمیوں کی صحتیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیاہے۔ گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہاکہ ہیلی کاپٹر حادثہ کا سن کر دلی دکھ ہوا۔جان بحق افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

پاکستان انٹرنیشنل ہیومن رائٹس آرگنائزیشن کے صدر اور انجمن ہلال احمر پاکستان خیبرپختونخوا برانچ کے چئیرمین حبیب ملک اورکزئی کی جانب سے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کے اعزاز میں اسلام آباد کلب میں عشائیہ کا اہتمام

پشاور ( چترال ٹائمزرپورٹ )پاکستان انٹرنیشنل ہیومن رائٹس آرگنائزیشن کے صدر اور انجمن ہلال احمر پاکستان خیبرپختونخوا برانچ کے چئیرمین حبیب ملک اورکزئی کی جانب سے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کے اعزاز میں اسلام آباد کلب میں گزشتہ رات ایک پروقار عشائیہ دیا گیا، عشائیہ میں خیبرپختونخوا میں بنیادی انسانی حقوق کا تحفظ، قدرتی آفات میں انسانیت کی خدمت اور امدادی سرگرمیوں کو یقینی بنانے سے متعلق مختلف تجاویز و جامع منصوبہ بندی پر سیر حاصل گفتگو کی گئی۔ عشائیہ میں پاکستان کے اعلیٰ معززین سمیت متعدد ممالک کے سفارتکاروں اور عالمی سماجی تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر فیصل کریم کنڈی نے

خیبر پختونخوا اور پاکستان کا ایک مثبت اور سافٹ امیج پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے باسی امن پسند لوگ ہیں یہ صوبہ عرصہ دراز سے امن اور ترقی کے دشمن عناصر کی سازشوں کی لپیٹ میں ہے عالمی برادری کو خیبرپختونخوا کے باسیوں کی محرومیوں کے ازالہ اور انکی ترقی کے لیئے آگے بڑھ کر کام کرنا ہوگا گورنر نے زور دیا کہ صوبہ خیبر پختونخوا میں سرمایہ کاری اور سیاحت کے وسیع مواقع موجود ہیں، ہم ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے،

تقریب سے انجمن ہلال احمر پاکستان خیبر پختونخوا کے چیئرمین حبیب ملک اورکزئی ، ایڈیشنل سیکرٹری وزارت خارجہ حامد اصغر خان نے بھی خطاب کیا ۔ تقریب میں ہیومین رائٹس کے حوالہ سے اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں میں شیلڈز تقسیم کی گئیں ، تقریب کے بعد گورنر خیبر پختون خواہ غیر ملکی سفیروں جن میں فرانس کے سفیر نیکولس گیلے ، جاپان کے سفیر عطر تاکیشی ، سری لنکا کے ہائی کمشن چیریسٹی رابن ، چیک ریپبلک لیڈیسکیو سٹین ہوبیل ، انڈونیشیا کے سفیر رحمت ، پرتگال کے سفیر مینوئل فریڈریکو، کنیڈا کی ہائی کمشن مس والیریس ، آسٹریلیا کو پولیٹیکل سیکریٹری رچرڈ سالمن اور دیگر شرکاء تقریب میں گھل مل گئے اور ان کے ساتھ خیبر پختون خواہ میں امن کی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے متعدد امور پر تبادلہ خیال کرتے رہے۔