The Voice of Chitral since 2004
Sunday, 8 November 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

گورنرکادورہ پشاوریونیورسٹی،14 کروڑ مالیت کے والی بال اکیڈیمی منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا،

Chitral Times

گورنرکادورہ پشاوریونیورسٹی،14 کروڑ مالیت کے والی بال اکیڈیمی منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا،

گورنرکادورہ پشاوریونیورسٹی،14 کروڑ مالیت کے والی بال اکیڈیمی منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا،

گورنرکادورہ پشاوریونیورسٹی،14 کروڑ مالیت کے والی بال اکیڈیمی منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا، مردان، سوات،ہزارہ، پشاور اور بنوں ریجنز پر مشتمل بوائز اور فیمیل والی بال لیگ کا آعاز بھی کیا


والی بال اکیڈمی کی معیاری تعمیر یقینی بنائی جائے، سرکاری عمارات کی تعمیر پر خرچ ہونیوالا ایک ایک روپیہ عوام کا پیسہ ہے، کسی بھی صورت ناقص تعمیر قابل قبول نہیں، گورنر کی ہدایت
گورنر سے ضم اضلاع کی تحصیل چیئرمینز، ویلج کونسلر زپر مشتمل 50رکنی وفد کی بھی گورنر ہاؤس میں ملاقات، بلدیاتی نمائندوں کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا

پشاور (چترال ٹایمز رپورٹ ) گورنرخیبرپختونخواحاجی غلام علی نے کہاہے کہ ترقی کے منازل طے کرنے اور مشکلات کے خاتمہ کیلئے متحد ہو کر آگے بڑھنا ہو گا، تمام شعبوں کی ترقی کا راستہ تعلیمی اداروں اور یونیورسٹیوں سے ہی نکلتا ہے،یونیورسٹیوں کے پروفیسرز انتہائی قابل احترام لوگ ہیں، قوم بنانے اور مشکلات کے خاتمہ میں پروفیسرز کا بنیادی کردار ہے،اس وقت سب سے بڑے چیلینجز یونیورسٹیوں کیلئے ہیں کہ وہ اپنے اپنے شعبوں میں بہترین طالبعلم تیار کریں تاکہ مستقبل میں ملک وقوم کی ترقی وخوشحالی میں نہ صرف اپنا کردار اداکرسکیں بلکہ اقوام عالم میں اپنے ملک کانام بھی روشن کرکے ملک اور اپنے صوبے کوہرچیزمیں خودکفیل کریں۔

ان خیالات کا اظہارانہوں نے پشاور یونیورسٹی میں والی بال اکیڈیمی کی سنگ بنیاد کے بعد تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ گورنرنے اس موقع پر مردان، سوات،ہزارہ، پشاور اور بنوں ریجن پر مشتمل بوائز اور فیمیل پر مشتمل والی بال لیگ کا بھی آغازکیا۔ تقریب سے چیئرمین ہائیر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر مختار احمد، سابق صوبائی وزیر عاقل شاہ، وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ادریس نے بھی خطاب کیا۔تقریب میں پشاور، ہزارہ، مردان، سوات اور بنوں ریجن سے والی بال کھلاڑیوں سمیت یونیورسٹی کے اساتذہ اور طلباء نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی۔وزیر اعظم یوتھ پروگرام کے تحت یونیورسٹی آف پشاور میں والی بال اکیڈیمی کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے۔ چیئرمین ہائیر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر مختار احمدنے کہاکہ خیبرپختونخوا کے یونیورسٹیوں کو 80ارب روپے مختلف منصوبوں کی مد میں فراہم کئے گئے،گورنرکے مطالبہ اور انکے تعاون سے خیبر پختونخوا میں سب سے بڑا سپورٹس گالا منعقد کریں گے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنرنے کہاکہ 14 کروڑ روپے کی لاگت سے یونیورسٹی آف پشاور میں عالمی معیار کی والی بال اکیڈمی تعمیر شروع کردی ہے اور اس امرزوردیا کہ والی بال اکیڈمی کی تعمیر میں اعلٰی معیار کو یقینی بنایا جائے، منصوبے کی شفافیت اور معیار پرسمجھوتہ نہیں کیاجائیگااور نہ ہی کسی قسم کی کوتاہی اورغفلت برداشت کی جائیگی۔انہوں نے کہاکہ معیاری تعمیر سے متعلق پراجیکٹ ڈائریکٹر سے باقاعدہ حلف نامہ لینا چاہئے،سرکاری عمارات کی تعمیرات پر خرچ ہونیوالا ایک ایک روپیہ عوام کا پیسہ ہے جس کو ضائع نہیں ہونے دونگا۔انہوں نے مثال دیتے ہوئے کہاکہ نہ صرف پشاور یونیورسٹی کا قیام آج سے کئی دہائیاں قبل بہترین سوچ و پالیسی کے مطابق عمل میں لایا گیا بلکہ پشاور میوزیم، گورنمنٹ ہائیرسیکنڈری سکول نمبر۱ پشاوراور اسلامیہ کالج کی طرز تعمیر دہائیاں گزرنے کے باوجود آج بھی نہ صرف قابل دید ہے بلکہ ہمیں اس پرفخر بھی ہے۔انہوں نے اس بات پرافسوس کا اظہارکیاکہ اب کالجز، یونیورسٹیوں کی تعمیر میں مستقبل کی منصوبہ بندی صحیح معنوں میں نہیں کی جاتی جس سے بعد میں مسائل و مشکلات پیداہوجاتے ہیں۔گورنرنے پشاوریونیورسٹی میں تعمیرہونیوالے سکواش کمپلیکس کوگلاسز کورٹ اور دیگربین الاقوامی طرز کی سہولیات مہیاکرنے کیلئے بھی 80 لاکھ روپے کااعلان کیاجس پرچیئرمین ہائیرایجوکیشن کمیشن ڈاکٹرمختار احمدنے گورنرکے اعلان کردہ رقم کو ایچ ای سی کی جانب سے ادا کرنے کااعلان کیا۔

علاو ازیں گورنر سے ضم اضلاع کے20 تحصیل چیئرمینزاورویلج کونسلرز پرمشتمل 50 رکنی وفد نے بھی گورنرہاؤس میں ملاقات کی۔ وفد کی قیادت میرعلی تحصیل کے چیئرمین الحاج احمدسعیدکررہے تھے۔ وفد نے ضم اضلاع کے بلدیاتی نمائندوں کو درپیش مسائل ومشکلات سے گورنر کو آگاہ کیا اور ان سے اس سلسلے میں کردار ادا کرنے کی درخواست کی۔ گورنرنے بلدیاتی نمائندوں کومسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی اورکہاکہ وفاقی حکومت کو پہلے ہی ضم اضلاع کے بلدیاتی نمائندوں اور عوام کے مسائل سے آگاہ کیا گیا ہے اور نہ صرف بہت جلد بلدیاتی نمائندوں کے مسائل حل ہوجائیں گے بلکہ ان کی احساس محرومی بھی دورہوجائیگی۔گورنرنے کہاکہ وزیراعظم محمدشہبازشریف، وفاقی وزیرپلاننگ اینڈڈویلپمنٹ احسن اقبال، صوبائی وزیراعلی محمداعظم خان سمیت دیگرمتعلقہ اداروں سے بلدیاتی نمائندوں کے مشکلات کاذکرکیاہے اور انشاء اللہ بہت جلدآفسز اوردیگر مسائل حل ہوجائیں گے۔ انہوں نے بلدیاتی نمائندوں پر بھی زوردیا کہ چونکہ وہ عوام کے بہت نزدیک ہوتے ہیں اس لئے انہیں خلوص دل سے عوام کی خدمت کرنی چاہئیے۔ وفد نے گورنر کی جانب سے مسائل کے حل میں دلچسپی لینے اور بھر پور تعاون کی یقین دہانی پر گورنر کا شکریہ ادا کیا۔

Governor KP group photo with pu vally ball players